چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی خواہ کسی بھی صورت میں ہو اس کو بلاتفریق ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کچھ بھی کر لے اسے قوم اور فوج کی طاقت سے شکست دیں گے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں طے کیا گیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں ار حامیوں کے خلاف بھی بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران کور کمانڈرز نے ملکی امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور ہر قیمت پر دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

اس موقعے پر آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

بلوچستان میں غیر ملکی پراکسیز کو بے نقاب کیا جائے گا

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں غیر ملکی تعاون سے چلنے والی پراکسیز کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور پراکسیز اور ان کے غیر ملکی سہولت کاروں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: نوجوان خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والی غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کو جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی پر تشویش

 کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

فورم نے لائن آف کنٹرول  پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کیے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی مقبوضہ کشمیر کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

کور کمانڈر کانفرنس میں فلسطین کی صورت حال پر اظہار تشویش اور غزہ میں جرائم کی بھرپور مذمت کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

فورم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ پر زور

فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت ’عزم استحکام‘ کی حکمت عملی کے  تیز اور مؤثر نفاذ  کی ضرورت پر زور دیا اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.

84فیصد اضافہ

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت کو یقینی  بنانے پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

268 ویں کور کمانڈر کانفرنس آپریشن عزم استحکام آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بلوچستان دہشتگردی نیشنل ایکشن پلان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس ا پریشن عزم استحکام ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر بلوچستان دہشتگردی نیشنل ایکشن پلان کور کمانڈر کانفرنس بلوچستان میں کانفرنس میں ا رمی چیف کی خلاف کیا گیا جائے گا کے لیے

پڑھیں:

حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں تحریک تحفظ آئین نے آج اسلام آباد میں اپنا اہم سربراہی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کی گرینڈ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت نہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے جبکہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کو حتمی شکل دینے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔مزید برآں حکومتی قائمہ کمیٹیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے بیانئے اور مستقبل کی حکمت عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تحریک تحفظ آئین ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سرگرم عمل ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین اتحاد کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اجلاس کے بعد ممکنہ طور پر پریس کانفرنس میں آئندہ اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

جدید امریکی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
  • قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی
  • تمام بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کیا جائے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
  • یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • مجلس اتحادِ امت کا 27 اپریل کو مینار پاکستان اسرائیل مردہ باد کانفرنس کامیاب بنانے کا عزم
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں