کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: کورکمانڈر کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت 268 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ فورم کوخطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی پربریفنگ دی گئی جبکہ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ہر قیمت پربلاتفریق دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورم نے اعادہ کیا کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں خلل ڈالنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔شرکا کانفرنس نے کہا کہ غیرملکی گٹھ جوڑ، انتشار پھیلانے اورپروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بینقاب ہوچکی ہیں، ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت عزمِ استحکام کی حکمتِ عملی کے تیز اور موثر نفاذکی ضرورت پرزور دیا اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ نظرکی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

شرکا کانفرنس کا کہنا تھاکہ ان مذموم کوششوں کوبلوچستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت سیفیصلہ کن طورپرناکام بنایا جائیگا، ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پرپوری استقامت سے عملدرآمد کریں گے، قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

آرمی چیف نے پاکستان بھرمیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغازکوبھی سراہا اور انہوں نے بغیرکسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے تعاون یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کی مالی اعانت کیخلاف مکمل تعاون فراہم کرے گی، غیرقانونی سرگرمیاں دہشتگردی کی مالی معاونت سے اندرونی طورپرجڑی ہوئی ہیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ فورمنے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال جنگ بندی کیخلاف ورزیوں پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نیمقبوضہ کشمیرکے عوام کے منصفانہ حقوق کیلئے پاکستان کی پرزور اور غیرمتزلزل حمایت پرزور دیا اور شرکا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی سطح پراجاگرکرنے کیلئے مستقل سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔

فورم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورجنگی جرائم کی شدید مذمت کی جبکہ فورم نے فلسطینوں کی غیرمتزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے اختتام پرآرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اورپیشہ ورانہ مہارت کے اعلی ترین معیارات برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور بہترین جنگی تیاریوں کوبرقرار رکھنے کیلئے سخت تربیت یقینی بنانے پربھی زور دیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس


فوٹو: اسکرین گریب : جیو نیوز 

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

کانفرنس کے بعد اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جب اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے، ہائبرڈ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی وسماجی صورتحال پر بات کی، پاکستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں اپوزیشن کے لیے کوئی جگہ حاصل کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے، حکومت کا کانفرنس میں رکاوٹ ڈالنا آئینی و قانونی حقوق پر ضرب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک چھوڑ کر باہر جا رہا ہے، 45 فیصد پاکستانی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، بے روزگاری کی شرح 20 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے خلاف فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، اس وقت پاکستان کی تمام جماعتوں میں میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، انسانی حقوق و پارلیمانی جمہوری نظام مکمل تباہ ہو چکا ہے، نئے میثاق کے لیے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق پیدا کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کی جائے اور حل نکالا جائے، ایک ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن بنایا جائے، میڈیا کی آزادی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے حق کو میثاق میں شامل کیا جائے، صوبوں کے غصب کیے گئے حقوق واپس کیے جائیں۔

اے پی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کیا جائے، ججز کی تقرری کے واضع نظام کو وضع کیا جائے،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے خطوط لکھنے والے چھ ججز ہیرو ہیں۔

2024 کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، بلوچستان کے حقوق پر پہلا حق ان کے باسیوں کا ہے،  لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے، امن و امان قائم کرنے والے سول اداروں کو ذمہ داری دی جائے، پاکستان بھر سے زائرین کے لیے چہلم امام حسین پر جانے والوں پر پابندی ختم کی جائے، کراس بارڈر تجارت کے لیے سیکڑوں سال سے بنے روٹس کو بحال کیا جائے، کے پی کے حالات اس وقت لہولہان ہیں۔

اس سے قبل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں اقتدار کے بہت فارمولے آئے مگر سب ناکام ہوئے، صرف آئین و قانون کا فارمولا ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا 9 مئی کے مقدمات میں دی جانے والی سزائیں افسوس ناک ہیں ، انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام فریقین کو برابر کا دفاعی حق ملے، جیسے ہی نظام بدلتا ہے سزائیں کالعدم ہوجاتی ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی کا فیصلہ انصاف نہیں، عدالتی وقار پر سوالیہ نشان ہے، اگر انصاف نہیں ملا تو کیا ہمیں عالمی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانا ہوگا؟

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن
  • ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس
  • بھارت کی پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش، وزیراعلیٰ کے پی کا سخت ردعمل
  • پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے اجازت کی درخواست، رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا
  • کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، امیر مقام
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
  • پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے پی کے رہنماوں کی پریس کانفرنس
  • تاریخی کرپشن ہو رہی ہے، عوام حکومت کیساتھ نہیں ، لاوا پھٹنے کو ہے: محمد زبیر کھل کر بول پڑے
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پریس کانفرنس، حکومت پر سخت تنقید