سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے عام علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پاک فوج کے سیکیورٹی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔
نہم امتحانات : جو امیدوار نقل کرتا پکڑا گیا کتنے سال تک امتحان کیلئے نا اہل قرار پائے گا ۔۔؟ وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن، ‘فتنہ الہندوستان’ کے 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کچھی میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کچھی کے علاقے کولپور میں فتنتہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دوران آپریشن دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری
بیان کے مطابق ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو انصاف کےک کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بلوچستان پاک فوج دہشتگردی کچھی