راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجا رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ راجا رفعت مختار اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کردیا گیا ہے، وقار الدین سید اس سے قبل ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: راجا رفعت مختار ایف آئی اے
پڑھیں:
جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک بھیجا جا رہا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کو کہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ، التجا کر تےہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے،بیرسٹر گوہر
مزید :