پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو لیفٹ آرم بالر بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر حسن علی کو پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم نے لیفٹ آرم بالر بناڈالا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کے باہر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے کارڈ ہولڈنگ نصب کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ میں جوش کو بڑھایا جاسکے۔
تاہم پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو رائٹ آرم فاسٹ بولر کی جگہ لیفٹ آرم بالنگ کرواتے ہوئے کارڈ ہولڈنگ نصب کیا ہے جس پر فینز اپنے تبصرے کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ ٹیم کی غلطی کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی ہے، جس سے امپائرز کو نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت میسر ہوسکے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا، کہاں سے ملیں گے؟
واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹنگ ٹیم پی ایس ایل
پڑھیں:
امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
بشکیک / تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والی کسی بھی فوجی کارروائی میں تعاون یا مدد فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس کے نتائج اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ لینے، تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے والے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق شمالی صوبے گیلان کے نائب گورنر علی باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی میزائلوں نے صبح کے وقت زیباکنار میں واقع پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیب میں موجود کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا مزید تفصیلات کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات سے سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔