گلگت شہر میں لوڈشیٖڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ نے لوڈ مینجمنٹ پروگرام جاری کر دیا۔ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں صرف ڈیڑھ گھنٹے اور شام میں ایک گھنٹہ 50 منٹ بجلی ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق موسم معتدل ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ گلگت شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے اور 10 منٹ ہو گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ نے لوڈ مینجمنٹ پروگرام جاری کر دیا۔ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں صرف ڈیڑھ گھنٹے اور شام میں ایک گھنٹہ 50 منٹ بجلی ملے گی۔ لوڈشیڈنگ مینجمنٹ پروگرام میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں شیڈول متاثر ہو گا۔ اوور لوڈ ہونے کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں مزید بیس منٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے شہری پریشان کاروبار متاثر اور مارکیٹ ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشاہد حسین سید نے پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کر دیے
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کردیے۔
جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بالاکوٹ پر حملہ کرکے بھارت دیکھ چکا ہے کہ کیسے اسے 24 گھنٹے میں جواب ملا تھا۔
پروگرام میں شریک ماہر بین الاقوامی امور احمر بلال صوفی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے بعد بھارت کو جواب دینا ضروری تھا جو پاکستان نے دے دیا ہے۔