پاکستان 4 سالہ مدت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو4 سالہ مدت کےلیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے ۔
پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔پاکستان کو 2026 ءسے 2029ء تک 4 سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
"جیو نیوز " کے مطابق پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
مخالفین عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے،وزیراعظم چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے: عظمیٰ بخاری
اعلامیے کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، پاکستان منشیات کی سمگلنگ،پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی منشیات پالیسی سے متعلق مباحثوں میں ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
تصویر سوشل میڈیا۔پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
ویانا میں ہونے والے معاہدے پر چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن راجہ علی رضا انور نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق معاہدے پر آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈی جی اور سربراہ محکمہ تکنیکی تعاون نے دستخط کیے۔
ترجمان کے مطابق جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی۔ پاکستان اور آئی اے ای اے نے 2026 تا 2031 کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت کے شعبے میں تعاون کیا جائے گا۔ ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام سےمتعلق تعاون کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق تین تکنیکی تعاون کے ادوار پر محیط اس فریم ورک میں پانچ کلیدی شعبے شامل ہوں گے۔
ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے جوہری توانائی اور تابکاری و جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کریں گے۔