عاطف رضا نے یو این او میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔  اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مشن کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالرز مالیت کے غیرقانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عاطف رضا نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہشت گرد گروپوں ٹی ٹی پی

پڑھیں:

شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ

شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ببرلو مقام پر جاری دھرنے سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں ہیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2500 آئل ٹینکرز پھنس گئے، سندھ ، پنجاب اور کے پی کو راشن و خوراک کی فراہمی خطرے میں پڑچکی ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بندش سے معاشی نقصان ہورہا ہے، صوبائی و وفاقی حکومتیں فورا حرکت میں آئیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی بھرپور مدد کرنے کو تیار ہے پنجاب اور دیگر صوبوں میں بندش کو تیسرا روز ہے اور 12000کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔صدرایف پی سی سی آئی نے کہا کہ 2500 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، پنجاب اور کے پی کو راشن و خوراک کی فراہمی خطرے میں ہے جس سے کسٹمز میں تاخیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ نے 3000سے زیادہ غیر ان ڈکلیئرڈ کنٹینرز کی اطلاع دی ہے، روزانہ ڈیمریج نقصانات 2 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں، گھریلو سپلائی شدید متاثر ہے۔صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب اور کے پی سے 40 فیصد گندم اورسبزیوں کی ترسیل میں خلل پڑا ہے، یورپی یونین، خلیجی منڈیوں میں ٹیکسٹائل اورسمندری غذا کی سپلائی میں 50 ملین ڈالر نقصان کا اندیشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلی کی ملاقات طے پاگئی کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلی کی ملاقات طے پاگئی امریکا کیساتھ بات چیت کا دروازہ مکمل طور پر کھلا ہے، چین لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، عظمی بخاری ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا این اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان تعلقات کا نیا دور
  • پاک افغان تعلقات میں نئے امکانات
  • غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، ترکیہ
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے
  • اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی
  • شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ
  • ‘پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے’، بھارتی میڈیا کیسے جنگی ماحول بنارہا ہے؟
  • پاکستان اور ترکی کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا عزم