کمرے میں آگ لگنے سے 3 کم سن معصوم بہن بھائی جھلس کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں کمرے میں آگ لگنے سے 3معصوم کم سن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا اور بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا، تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاﺅں 31جی ڈی میں ایک گھر کے کمرے میں آگ اس وقت لگی جب تینوں کم سن بچے ایک ہی چارپائی پر سو رہے تھے اور مچھر سے بچاو کیلئے چارپائی کے قریب اپلے جلا گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اپلوں کی آگ نے بستر کی چادر کو اپنی لپیٹ لیا جس کے نتیجے میں تینوں بچوں جھلس گئے۔آگ سے 4 سالہ شیزہ اور 2سالہ قمرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے بچے 7 سالہ عبداللہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔پولیس کے مطابق میاں بیوی بازار سے دوائی لینے گئے تھے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پاکر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ کے نواحی گاوں میں آتشزدگی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔بتایا گیا تھا کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔ زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا تھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں۔دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے۔دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے کلی خزاں کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھاجس کے نتیجے میں ہمایوں خان کی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا تھا۔دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی۔پولیس کاکہناہے کہ زخمی کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جاں بحق ہوگئے ہسپتال منتقل جاں بحق ہونے میں گیس لیکج کو ہسپتال کے مطابق کے علاقے گئے تھے
پڑھیں:
’وہ بالکل ٹھیک تھا‘، عمرشاہ کے غمزدہ چاچو کا ویڈیو بیان وائرل
پاکستان کے انتہائی کم عمر مگر نہایت مقبول سوشل میڈیا اور ٹی وی اسٹار عمر شاہ کے چاچو نے اُن کے آخری لمحات کی تفصیلات شئیر کردیں۔
عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کو شدید غم نے گھیر لیا ہے۔ حال ہی میں اُن کے چاچو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا، ’عمر بالکل ٹھیک تھے، انہیں کوئی بیماری اور کوئی پریشانی نہیں تھی۔ رات کو ہمیشہ کی طرح معمول کے مطابق خوشی خوشی سو گئے، لیکن رات ڈھائی بجے اچانک طبیعت خراب ہوئی۔ ہم فوراً اسپتال لے گئے، مگر صرف تیس منٹ بعد ہی وہ ہم سے جدا ہوگئے۔‘
انہوں نے انتہائی دکھ بھرے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لمحہ ہمارے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔ ہم پر تو جیسے قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ وہ صرف ہمارے نہیں، پوری قوم کے پیارے تھے۔ دنیا بھر سے تعزیتی کالز اور دعاؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اب میں سب سے یہی درخواست کرتا ہوں کہ اُن کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ اس وقت سب سے زیادہ دکھ میں ہیں۔‘
View this post on InstagramA post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)
عمر شاہ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ان کی معصوم یادوں کو شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات دیے ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے بھی اُن کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں اور اُن کی فیملی کے لیے صبر و حوصلے کی دعائیں کیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور دلکش انداز کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)
غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والے ننھے عمر شاہ 15 ستمبر 2025 کو اچانک انتقال کر گئے۔ انتقال کی خبر نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ مداح، شوبز شخصیات اور ان کے چاہنے والے شدید صدمے کا شکار ہیں۔
عمر شاہ نے پہلی بار 2020 میں ایک نجی چینل کے رمضان شو میں شرکت کی تھی، جہاں ان کی معصوم باتوں اور دل موہ لینے والی باتوں نے سب کو متاثر کیا۔ وہ جلد ہی نہ صرف بچوں بلکہ بڑے فنکاروں کے بھی پسندیدہ بن گئے۔ شائقین نے اُن کی شیراز، مسکان اور بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ خوبصورت دوستی کو بھی بے حد پسند کیا۔
Post Views: 3