تاریخ میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔
دو ارکان پر مشتمل یہ خصوصی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود سول ایوی ایشن کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق، ٹیم ریگولیٹرز کو یورپی اسٹینڈرڈز کے مطابق ETD (Explosives Trace Detection) اور EDD (Explosive Detection Dogs) پر خصوصی تربیت دے گی تاکہ ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق بنائی جا سکے۔
یہ اقدام پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو بین الاقوامی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سول ایوی ایشن کے مطابق
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹرائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔