750 روپے کے بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں انعامی بانڈز اب بھی ایک محفوظ اور مقبول سرمایہ کاری سمجھے جاتے ہیں جو نہ صرف رقم محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہیں بلکہ بڑی انعامی رقم جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں،اپریل میں 750 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ اور انعامی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
انعامی بانڈز حکومتِ پاکستان کی نگرانی میں باقاعدگی سے قرعہ اندازی کے ذریعے چلائے جاتے ہیں تاکہ نظام پر اعتماد اور شفافیت برقرار رکھی جا سکے یہی وجہ ہے کہ لاکھوں پاکستانی مختلف مالیت کے ان بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
750 روپے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی برائے اپریل 2025
سال 2025 کے دوران 750 روپے کے انعامی بانڈ کی چار قرعہ اندازیوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے:
پہلی قرعہ اندازی: 15 جنوری 2025، کراچی، دوسری قرعہ اندازی: 15 اپریل 2025، پشاور، تیسری قرعہ اندازی: 15 جولائی 2025، راولپنڈی اور چوتھی قرعہ اندازی: 15 اکتوبر 2025، مظفرآباد میں ہوگی۔
اپریل 2025 کی قرعہ اندازی 15 اپریل (منگل) کو نیشنل سیونگز کے دفتر، پشاور میں ہوگی۔
750 روپے بانڈ کے انعامات کی تفصیلات:
انعام رقم تعداد
پہلا انعام 15 لاکھ روپے 1
دوسرا انعام 5 لاکھ روپے 3
تیسرا انعام 9300 روپے 1696
یہ قرعہ اندازی نیشنل سیونگز کے زیرِ اہتمام ہوگی، اور انعام جیتنے والے افراد مخصوص برانچز سے اپنا انعام کلیم کر سکتے ہیں۔
انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا مکمل سالانہ شیڈول (2025):
تاریخ دن شہر بانڈ مالیت
15 جنوری 2025 بدھ کراچی 750
17 فروری 2025 پیر ملتان 100
17 مارچ 2025 پیر فیصل آباد 200
15 اپریل 2025 منگل پشاور 750
15 مئی 2025 جمعرات کراچی 1500
16 جون 2025 پیر کوئٹہ 200
15 جولائی 2025 منگل راولپنڈی 750
15 اگست 2025 جمعہ فیصل آباد 1500
15 ستمبر 2025 پیر ملتان 200
15 اکتوبر 2025 بدھ مظفرآباد 750
17 نومبر 2025 پیر راولپنڈی 1500
15 دسمبر 2025 پیر لاہور 200
مزیدپڑھیں:پیٹرول پمپ سیل مین سے پیسے چھیننے کا برا انجام، ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قرعہ اندازی اپریل 2025
پڑھیں:
بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
بہاولپور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے شان دار رزلٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
صادق آباد سٹی کی رہائشی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ بھارتی کنا رام نے اس قول کو سچ کر دکھایا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو راستے خودبخود بنتے چلے جاتے ہیں ۔ بہاولپور تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں بھارتی نے 1100 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی اور اپنے والدین سمیت پوری برادری اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔
بھارتی کے والد پیشے کے لحاظ سے جوتے پالش کرتے ہیں، مگر ان کا خواب بڑا تھا ۔ وہ اپنی بیٹی کو پڑھا لکھا کر ایک مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔ دن رات کی محنت، مشقت اور قربانیوں سے انہوں نے یہ خواب پورا کیا۔ اپنی محدود آمدن کے باوجود انہوں نے بھارتی کو تعلیم سے دور نہ ہونے دیا اور آج ان کی بیٹی کی کامیابی ان کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔
بھارتی کا کہنا ہے کہ اُسے بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے کا شوق تھا اور اس نے تعلیم کو اپنی منزل بنا لیا۔ اُس کی محنت، لگن اور استقامت نے وہ کر دکھایا جو شاید بہت سے وسائل رکھنے والے بھی نہ کر پائیں۔
بھارتی نے کہا میری کامیابی والدین کی دعاؤں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ میرا خواب ہے کہ آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔
طالبہ کی کامیابی کے موقع پر اس کے بھائیوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی بہن کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ پورے محلے اور برادری میں جشن کا سماں ہے۔
بھارتی کی شاندار کامیابی پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کنا رام نے اپنی کمیونٹی اور صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور بھارتی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر موقع دیا جائے تو ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں۔
یہ کامیابی صرف ایک طالبہ کی نہیں، بلکہ امید کا وہ چراغ ہے جو سیکڑوں وسائل سے محروم بچوں کے دلوں کو بھی جلا بخشتا ہے۔