کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کے خلاف تحقیقات آغاز ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اسپیکر کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے، بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک وزیراعلیٰ کے حوالے کردیا گیا۔
زرائع کے مطابق بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اورغلط فیصلے واپس لینے کیلئے وقت دیا جائے گا۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بے قاعدگیوں کےالزامات ہیں۔
مزیدپڑھیں:طوطے کے بعد کوا بھی انسانوں کی طرح بولنے لگا، ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثابت ہونے پر پر اسپیکر
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔
جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
چاکیواڑہ 2 نمبر جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ نعیم کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس سے قبل بھی خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔