پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف احتساب کمیٹی کے سربراہ قاضی انور نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے کڑے محاسبے کا امکان ہے، تیمور سلیم جھگڑا نے کمیٹی کے خلاف ہرزہ سرائی پر انٹرنل اکاونٹیبلٹی ممبران ناخوش ہے۔پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی چئیرمین نے آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
کمیٹی سربراہ قاضی انور نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے کمیٹی کے سوالات اور اپنے جوابات میڈیا پر شیئر کئے ہیں۔ انہو نے کہا بابر سلیم سواتی کا کوئی مسئلہ سنجیدہ نہیں ہے۔قاضی انور نے کہا کہ رمضان میں 11 وزرا نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی، باقی کابینہ کے دیگر 22 ممبران بھی اپنی کارکردگی پر بریفنگ دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ان وزرا کے بارے میں فیصلہ کریگی، وزرا کی کارکردگی رپورٹ بانی چیئرمین کو پیش کیا جائے گی، فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کرنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔
یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں ہوئی جبکہ 2019 کے بعد سے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔
اس کے برعکس، وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ غیر قانونی طور پر ایچ ای سی کے طے شدہ پیمانے سے دگنی مقرر کر رکھی ہے جس کی صدرِ پاکستان سے منظوری نہیں لی گئی۔