وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے اس کا نوٹ لے لیا کیونکہ یہ درست الزامات نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی میں علی امین ہوں یا تیمور جھگڑا سب بانی کے کارکن ہیں ، پارٹی کی سنئیر قیادت نے وزیر اعلی کے بیانات کا بھی نوٹس لے لیا ہے فریقین کو حالیہ صورتحال میں صبر و تحمل سے کام لینا چایے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی کے منصب کیلیے بانی چیئرمین نے منتخب کیا، اس وقت ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
صائمہ خالد—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے مشال یوسفزئی کو نامزد کیا تھا۔
عدیل اقبال نے کہا کہ صائمہ خالد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے کہنے کے باجود انتخابات سے دستبرار نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے احکامات کی پاسداری پوری پارٹی پر لازم ہے، خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔