دماغی امپلانٹ نے فالج سے متاثر مریضہ کی بولنے کی صلاحیت بحال کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ایک دماغی امپلانٹ نے شدید فالج سے متاثر ایک خاتون کی آواز بحال کر دی۔ یہ کامیابی ان لوگوں کے لیے مواصلات کے حصول میں ایک اہم پیشرفت ہے جو بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں۔
پیر کے روز جرنل نیچر نیوروسائنس میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں تفصیل سے بیان ہونے والے اس امپلانٹ نے بات کرنے کے لیے پروستھیسس استعمال کرنے میں تاخیر کے مسئلے کو حل کیا ہے۔
محققین کی ٹیم (جس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے محققین بھی شامل تھے) نے ایک مصنوعی ذہانت کا نظام تیار کیا ہے جو دماغی اشاروں کو آواز میں ’نیئر-ریئل ٹائم‘ میں تبدیل اور اسٹریم کرتا ہے۔
مطالعے کے مصنف گوپالا انومانچیپلی کا کہنا تھا کہ ہمارا اسٹریمنگ کا طریقہ کار ایلیکسا اور سری جیسی ڈیوائسز کی طرح ہی ہی تیز بولنے کی ڈیکوڈنگ صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
ایک اور مصنف چول جون چو نے کہا کہ ہم جو کچھ ڈیکوڈ کر رہے ہیں وہ اس وقت کے بعد کا ہے جب ایک خیال آ چکا ہوتا ہے، جب ہم نے فیصلہ کر لیا ہوتا ہے کہ کیا کہنا ہے، ہم نے جو الفاظ استعمال کرنے ہیں اور ہم نے اپنے vocal-tract پٹھوں کو کیسے حرکت دینی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔
صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے۔
حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی شاہراہ بحال کروائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔