3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔
صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے، وہ سب کے سامنے ہے، تین بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی، یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، سیاسی مفادات کےلیے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا میں 12سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے کیا حالت بہتر ہے؟ صوبے کا وزیراعلیٰ اور گورنر اپنے گھر جانے کے قابل نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی خان کا علاقہ شام کے بعد حکومت کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، کراچی شہر کی 40 فیصد آبادی کے گھر پانی نہیں آتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں آئے، اس لیے مسائل قابو میں نہیں آرہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے35 سال تعلق رہا جب تک قانون کی بالادستی کا نعرہ تھا تب تک ساتھ دیا، عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے کےلیے آئین اور قانون کا راستہ اپنانا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
مزید :