پی این ایس اصلت کا صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقوں کیخلاف گشت
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت—فائل فوٹو
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں بحری قزاقی کے خلاف گشت شروع کردیا۔
پی این ایس اصلت نے کمبائنڈ ٹاسک فورس سی ٹی ایف151 کی معاونت کے لیے صومالیہ کے مشرقی ساحل سے دور بحیرہ عرب میں انسدادِ قزاقی گشت کا آغاز کیا ہے۔
کمبائن ٹاسک فورس سی ٹی ایف 151 کی قیادت اس وقت پاک بحریہ کر رہی ہے۔
پاک بحریہ کے تباہ کن جہاز پی این ایس اصلت نے انڈو نیشیا میں کثیر الا قوامی بحری مشقوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی زیر قیادت سی ٹی ایف 151 خلیج عدن، سوکو تراگیپ کے آس پاس اور صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔
ان کوششوں کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے تاکہ اہم سی لائنز آف کمیونیکیشن کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔
پی این ایس اصلت کی تعیناتی بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی سے نمٹنے کے لیے پاکستان نیوی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سربراہ پاک بحریہ سے سعودی نیول چیف کی ملاقات ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
راولپنڈی +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کو نیول ہیڈکوارٹرز میں آمد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔