دوسروں کو چور ،چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے آج خود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنے والی جماعت کے خود ٹکڑے ہوگئے، دوسروں کو چور ،چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سی پیک پر کام کو روکا گیا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔ پچھلی حکومت نے مہنگائی 55فیصد پر پہنچائی، پچھلی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کیا، تحریک انصاف نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔ نوازشریف دور میں سی پیک آیا، ن لیگ کے دور میں دہشتگردی ختم ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی تھی۔ بجلی کا یونٹ 45 روپے ہم نے نہیں پہنچایا تھا، نواز شریف دور میں بجلی ریٹ 11 روپے تھا۔ بانی پی ٹی آئی 4 سال مسلط رہے، ملک کو قرضوں پر ڈبو کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر یہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے، نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو جیل میں ڈالا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے ملک کو استحکام تک پہنچایا۔ نوازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی کام کیے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کوسیلوٹ کرتی ہوں۔ ن لیگ نے ملک میں سڑکوں کا جال بچایا، انتشار کی پیداوار انتشار ہی پھیلا سکتے ہیں۔ 4 سال میں انہوں نے 40 سال کا حساب کیا۔ پی ٹی آئی آپس میں تقسیم ہے، پی ٹی آئی ملک کو دو ٹکڑے کرنے کی بات کرتے تھی آج خود تقسیم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی پی ٹی آئی شہباز شریف عمران خان مریم اورنگزیب نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی پی ٹی ا ئی شہباز شریف مریم اورنگزیب نواز شریف مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی ا ئی شریف نے بجلی کی ملک کو کو چور نے ملک
پڑھیں:
پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔