راہ چلتی خواتین کے کانوں سے بالیاں کھینچنے والا گینگ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور میں راہ چلتی خواتین کی بے دردی سے بالیاں کھینچنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا جن میں گینگ کا سرغنہ مظہر حسین اور اس کا ساتھی عمر بشیر شامل ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ کے مطابق ملزمان راہ چلتی خواتین کے کانوں سے بالیاں کھینچ لیتے تھے، ملزمان کا یہ گینگ راہ چلتی خواتین کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔
انسپکٹر اختر علی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہ زنی کے متعدد مقدمات ٹریس کیے گئے، پیشہ ور ملزمان خواتین کو بے رحمی کے ساتھ ان کی قیمتی جیولری سے محروم کر دیتے تھے۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے سفاک ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔