یومِ انہدام جنت البقیع، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مجلسِ عزا اور ماتمی ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ ماتمی ریلی میں معروف نوحہ خواں ماسٹر زین علی، دانیال حسن موسوی (انجمنِ حیدرِ کرارؑ)، محمد احمد (انجمنِ معرفت الایمان) اور اشتیاق مہدی (انجمنِ کاروانِ عون و محمد قدیمی) نے نوحہ خوانی کی جبکہ سنگت دعائے موسیٰ کاظم کی جانب سے سالار راجہ بھائی کی قیادت میں ماتم داری و سینہ زنی کی گئی۔ یہ پروگرام مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان (ضلع غربی) کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے عقیدت و غم کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کراچی علامہ جنت البقیع ماتمی ریلی
پڑھیں:
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
اسلام آبا د:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے "آپریشن جاسمین" کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔
کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
یہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں جنہیں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں برقرار رکھا۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق پابندی کا شکار افراد نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔