بیجنگ :  چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرزانڈیکس 49.6 فیصد  رہا، جو فروری  کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کم تھا  اور عالمی معاشی ترقی سست وری کا شکار رہی ہے۔

علاقوں کے لحاظ سے دیکھا جائے ، تو امریکہ میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 48.

9فیصد تھا ، جو فروری کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم تھا ، جو یہ عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مزید گراوٹ کا باعث بنا۔ اگرچہ یورپی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس اب بھی 50فیصد سے نیچے ہے، لیکن اس میں فروری  کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔ افریقہ کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.8فیصد  تک بڑھا ہے  اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی میں بہتری آئی ہے. ایشیا کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 51.3 فیصد رہا جو مسلسل دو ماہ سے 51 فیصد سے زیادہ  رہا۔

ان میں سے ، چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری  مسلسل دو ماہ سے ترقی کررہی ہے اور 50فیصد سے زیادہ کی توسیع کی حد میں چل رہی ہے۔ چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کی مسلسل بہتری نے ایشیاء کی مینوفیکچرنگ صنعت کی مستحکم ترقی کے لئے اہم مدد فراہم کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف پالیسی  تجارتی تنازعات کو ناگزیر بناتی ہے اور خود امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، جس کی وجہ سے قلیل مدت میں عالمی تجارتی اخراجات میں اضافے اور عالمی سپلائی چین میں افراتفری اور “کثیرالجہتی نقصان”  کی صورتحال پیدا ہوگی۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصد سے

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری،حافظ نعیم
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • ترقی کی چکا چوند کے پیچھے کا منظر
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ