نواز شریف کا مریم کے ہمراہ لندن جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا صاحبزادی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن جانے کا امکان ہے.ذرائع نےبتایا کہ نواز شریف آئندہ ہفتے لندن جائیں گے جہاں ان کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ وہ اووسیز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے۔ لندن میں شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور اس کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جامع ویٹ پالیسی شہباز شریف صوبوں سے مشاورت مریم نواز وزیراعظم پاکستان وی نیوز