وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، آج سے سال، 2 سال پہلے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو سکتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ معشیت کو بحال کرنا، بجلی کو سستا کرنا کوئی چھوٹا ریلیف نہیں ہے، 16، 17 فیصد کی کمی ہے، پنجاب کو دیکھ لیں، ہماری بیٹی دن رات صوبے کو چار چاند لگا رہی ہے، آپ اپنے شہر میں دیکھیں آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے اور سیکیورٹی سے متعلق میں اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے تھے، جب ابھی نندھن کا جہاز گرایا گیا تو جنرل (ر) باجوہ نے کہا کہ میٹنگ کی صدارت کریں لیکن وہ نہیں آئے اور اب کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلاؤ، ورنہ میں پارٹی کو بھی شرکت نہیں کرنے دوں گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان قیدی نمبر 804 ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلاؤ، کیا اس سے بڑا کوئی تضاد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کئی منصوبے چل رہے ہیں ، کیا آپ نے پی ٹی آئی کے دور میں یہ باتیں سنی تھیں؟ نوز شریف، اس کا بھائی اور اس کی بیٹی جب بھی آئے گی، ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، اپنی قیادت کی طرح ہمارے تمام ساتھی اسی عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی قید میں رہا، ہمیں تو ایسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں تھی کہ خواتین بھی ملنے آ رہی ہیں، پریس کانفرنسز بھی ہو رہی ہیں،  بیانات بھی جاری ہو رہے ہوتے ہیں اور پھر آپس میں لڑ بھی پڑھتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جن کے اپنے پلے کچھ بھی نہ ہو، وہ صبح شام لیڈر کا مرہون منت ہو، ہم یہاں الیکشن کے لیے جب نکلتے ہیں تو ووٹ نواز شریف کا ہے لیکن اللہ کی مہربانی ہے کہ 4 ووٹ کوئی ہمارا منہ دیکھ کر لحاظ کر کے بھی دے دیتا ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں جتنے بندے ہیں، اتنے ہی اس کے گروپ بن چکے، ہمیں انہیں برا بولنے کی کوئی ضروت نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے ساتھ میٹنگ میں بیٹھا، وہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے اس معاشی سفر میں جو معجزے دکھائے ہیں، وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، پی ٹی آئی والے کل کہتے تھے کہ غلامی نا منظور اور اب کہتے ہیں عمران خان کو رہا کراؤ، اس کے حق میں بیان دو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جو آپ کی کامیابیاں ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، معیشت کی بحالی، آپ کی برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، شرح سود میں کمی ہوئی اور اس میں ابھی مزید کمی ہوگی، یہ باتیں آپ کو لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں، بجٹ سے پہلے پہلے آپ لوگ مزید خوشخبریاں سنیں گے اور شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا شہباز شریف خواجہ ا صف وزیر دفاع پی ٹی ا ئی نے کہا کہ رہے ہیں تھا کہ

پڑھیں:

آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام

اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون، اور خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) یو کے اور آزاد کشمیر کی قیادت سے بھی تفصیلی مشاورت کی، جس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کو وزیراعظم آفس میں آزاد کشمیر کی قیادت کی اہم بیٹھک قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف باہمی مشاورت کا مظہر ہے بلکہ مرکز اور ریاست کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا عملی ثبوت بھی ہے۔

ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • پہلگام واقعے پر بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے اپنی پرانی خواہش پوری کررہا ہے، وزیر دفاع
  • پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ن لیگی وزرا ء بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف سمجھائیں،شرجیل میمن
  • نواز شریف اور شہباز شریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
  • آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل