پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خارجی دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 4 زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی جہاں شمالی وزیرستان حسن خیل افغان سرحد سے خارجیوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُر عزم ہیں، پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا موثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے، افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دینے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ خارجی افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دراندازی کی کوشش
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔