Daily Ausaf:
2025-07-24@23:10:05 GMT

دنانیر کی صلاحیت نے حریم فاروق کو دیوانہ کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نامور اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ حریم فاروق، ابھرتی ہوئی اداکارہ و سوشل میڈیا سینسیشن دنانیر مبین کی گلوکاری کی فین ہوگئیں۔

سال 2021 میں ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد رات و رات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنانیر کی شہرت پاکستان سے نکل کر بھارت تک جا پہنچی تھی۔

دنانیر کو ملنے والی یہ اچانک اور غیر متوقع شہرت ان کے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا بھی سبب بن گئی اور 2001 میں انہوں نے آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے صنف آہن سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔

بعدازاں وہ 2003 میں خوشحال خان کے مدِ مقابل ‘محبت گمشدہ میری’ میں آن اسکرین نظر آئیں جبکہ حال ہی میں وہ ‘میم سے محبت’ میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب ستائش ملی۔

دنانیر کی نجی زندگی کی بات کریں تو وہ ایک بہترین اداکارہ اور سوشل میڈیا سیلیبرٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذہین طالبہ بھی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔

علاوہ ازیں وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کے خاص لمحات کو فینز کیساتھ شیئر کرتی ہیں۔

اس نو آموز اداکارہ نے ہر چند ابھی تک گنتی کے چند ہی ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا اور فیصل قریشی جیسے اداکار بھی ان کی محنت اور لگن کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔

تاہم صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنانیر گلوکاری کے لیے اچھی آواز بھی رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے چند ہفتے قبل یوٹیوب چینل فوشیا میگزین کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کریئر اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

انٹرویو کے اختتامی مرحلے میں میزبان نے دنانیر سے گانا سنانے کی فرمائش کی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان کے ہر انٹرویو میں کچھ گا کر سناتی ہیں اور اب یہ ایک روایت بن چکی ہے۔

اس فرمائش پر دنانیر نے پاکستانی بینڈ ‘بیان’ کے ایک گانے ‘ماند’کے چند اشعار گا کر سنائے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ڈرامے کے او ایس ٹی کی بھی چند سطریں گنگنا کر سنائیں۔س

دنانیر کی جانب سے ‘ماند’ کو گنگنانے کی یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ اداکارہ حریم فاروق بھی حیران رہ گئیں۔

حریم فاروق نے مذکورہ کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کر کے ان کی تعریف کی۔

اداکارہ نے دنانیر کی انتہائی سریلی گلوکاری پر اپنی حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا۔

حریم نے اسٹوری میں لکھا کہ ‘میرے خدا!۔۔۔ دنانیر۔۔۔ کیا روح میں اتر جانے والا تحفہ آپ کے پاس ہے، مجھے محبت ہوگئی ہے’۔

ویڈیو کے تبصروں میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دنانیر کی گلوکاری اور صلاحتیوں کی تعریف پر مبنی کمنٹس کی بھرمار ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:اس سال حج کتنے کا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا حریم فاروق اداکارہ نے دنانیر کی انہوں نے

پڑھیں:

سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا اور ہم
  • 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی سزا ہوگی؟
  • کون ہارا کون جیتا
  • ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
  • اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
  • علیزے شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف: "میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، مجھے جان بوجھ کر دھکا دیا گیا"