سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتےہوئےعوام کوریلیف دیاگیا ہے۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سےبجلی کی قیمتوں میں کمی عید پربڑا تحفہ ہے، ہرمکتبہ فکرکی طرف سے وزیراعظم کےاقدام کاخیرمقدم کیاگیا ہے، وزیراعظم اوران کی ٹیم انتھک محنت سےمسائل کےحل کےلیےکوشاں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نےعوام سےبجلی سستی کرنےکاوعدہ پوراکردیاہے.

حکومتی اقدامات سےمعیشت کےتمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے. اللہ تعالیٰ کےفضل سےمہنگائی بھی کم ترین سطح پرہے۔سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ 2018میں پھلتے پھولتے پاکستان کاراستہ روکاگیا. پی ٹی آئی دور میں علاقائی ترقی کےمنصوبےسی پیک کوروک دیاگیا، نوازشریف دورمیں معیشت مستحکم، دہشت گردی ختم، خوشحالی کادورشروع ہوچکاتھا. نام نہادتبدیلی کےمنصوبےنےملک کوہرشعبےمیں پیچھےدھکیل دیا۔سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانےوالےعناصراب خود تفریق کاشکارہوگئے، شاندارمعاشی کامیابیوں پروزیراعظم شہبازشریف کوسلام پیش کرتی ہوں، پنجاب حکومت نےگزشتہ سال عوام کوبجلی کی مدمیں 45 ارب کاریلیف دیا، پی ٹی آئی کے4 سال کے دور میں ملک کےساتھ کھلواڑکیاگیا۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےسیاسی مقاصد کےلیےملکی مفادکوداؤ پرلگایا. احتساب کانعرہ لگانےوالوں نے کےپی میں احتساب کمیشن کےدفترکوتالہ لگادیا، عوام کوریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں رمضان بازارکےذریعےعوام کوایک ارب11کروڑکاریلیف ملا، زراعت، تعلیم، صحت کے شعبوں میں انقلابی منصوبےشروع کیےہیں. کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، مفت ادویات، طلباکےلیے وظائف سمیت کئی منصوبےجاری ہیں. حکومتی اقدامات سےعالمی سطح پرملکی ساکھ میں اضافہ ہواہے. سیاسی وابستگی اپنی جگہ، ملکی وقار اور مفاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سےاحتجاج کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں، توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ، قومی املاک پر حملہ آور ہوناپی ٹی آئی کی سیاست ہے، گندم خریداری کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب جلد اعلان کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نےعوام کےریلیف کےلیےاسپتالوں کےدورے کیے.مہنگائی ایک سال مکمل ہونےپرتاریخ کی کم ترین شرح0.7فیصدہے۔سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر مہینےعوام کو بجلی پرریلیف ملےگا.پی ٹی آئی دور میں بجلی پیداکرنےوالےپلانٹس سےفرانس آئل ختم ہوگیا.انہوں نےسیاست کوبچانےکےلیےملک کوڈیفالٹ کیا. کوئی دن ایسا نہیں جب وزیراعلیٰ عوام کوریلیف نہیں دےرہیں.ہم عوام کوریلیف دینے آئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ رمضان پیکج کےتحت راشن گھروں میں پہنچایاگیا، تاریخ کاسب سےبڑاکسان پیکج دیاگیا. 50 ہزاربچوں کو ہم اسکالرشپ دےچکےہیں، پورے پنجاب میں ساڑھے700سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں، کہاجاتاہےوفاق میں حکومت ہےاس لیے پنجاب میں ریلیف مل رہاہے. بانی کی حکومت میں بزدارکس کےوزیراعلیٰ تھے؟مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبےپرنوازشریف، مسلم لیگ ن کی چھاپ ہے، پی ٹی آئی دورمیں مسلم لیگ ن کی قیادت نےسیاسی انتقام کابہادری سےمقابلہ کیا.دوسروں کوچور، ڈاکو کہنے والے آج خودایک دوسرےپرالزامات لگارہےہیں۔سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نہروں کےمعاملےپرکسی کوسیاست نہیں کرنی چاہیے، جووعدےن لیگ نےکیےان کوپورابھی کیا. اللہ تعالیٰ ہماری محنت میں برکت ڈال رہاہے،مددکررہاہے، آنےوالےدنوں میں بھی خوشخبری سنائی جائےگی. بجٹ میں عوام کی زندگیوں میں بہتری کےلیےکوشش ہوگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام انتشار کاحصہ نہ بنیں، سیاسی وابستگی ضروررکھیں، سیاسی اسپیس اورانتشارکی اسپیس میں فرق ہے، کوئی کسی کاپانی چوری کرہی نہیں سکتا، پانی صوبائی معاملہ ہے، متنازع باتیں نہیں کرنی چاہیئں. پانی کےمعاملےپرسی سی آئی کافورم موجودہے۔سینئرصوبائی وزیر کا یہ مزید بھی کہنا تھا کہ ایک شخص اچکزئی کی نقلیں اتارتاتھا. وہ شخص مولانا کو مختلف القابات سےپکارتاتھا. دہشت گردی پرنوازشریف نےسب کوایک میزپربٹھایا تھا، جعفرایکسپریس پرجوسیاست کی گئی.عقل والاایسانہیں کرسکتا. ابھی 4 سال ہیں.عوام کو ہرروزریلیف دیں گے.آئی پی پیزکےساتھ ورکنگ ہوئی.آرمی چیف، اداروں نےبہتری کےلیے کرداراداکیا ہے. ہرشخص نےیہ سمجھ کرمحنت کی فائدہ عوام کوہوگا.بجلی چوری روکنےکےلیےآرمی چیف نےاہم کرداراداکیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف پی ٹی ا ئی نے کہا کہ عوام کو

پڑھیں:

ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے، آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔

کمالیہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کچھ وقت درکار ہے۔

معاشی نمو کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، زرعی شعبے کی گروتھ بھی ہدف سے کم رہی، اکنامک سروے تیار

پیداواری شعبے کی گروتھ 1.34فیصد رہی جبکہ ہدف 4.4 فیصد تھا، صنعتی شعبے کی گروتھ4.4 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.77 فیصد رہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 10جون کو بجٹ پیش ہوگا، کل اقتصادی سروے آ رہا ہے، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ  ملکی معیشت میں جو استحکام آیا ہے، اس کو آگے لے کر جائیں گے، ہم اس بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جس سے ملک آگے بڑھے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے  مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 3 سال میں دنیابھر میں گروتھ کم ، پاکستان میں بڑھی ہے،  مشیروزارت خزانہ
  • محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا، وقاص اکرم، عمر ایوب
  • معاشی استحکام کی طرف گامزن ، جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی ،وزیرخزانہ
  • مسلم لیگ (ن) والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں، پرویزالہیٰ
  • ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پورے پنجاب میں ایک لاکھ صفائی ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں: مریم اورنگزیب
  • مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز
  • امریکہ کون ہوتا ہے؟
  • وزیراعلیٰ نے لاہور میں عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘ کا وعدہ پورا کر دیا  
  • مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے دیں نہ مارکیٹ میں کمی ہوئی: عظمیٰ بخاری