بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے: طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے، نہ ہی کوئی ملک دوسرے ملک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا سے آئے وفدکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، البتہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت ہرپاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کرتی ہےکہ لوگوں کوبانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی کے اپنےاندورنی اختلافات ہیں، ایک گروہ دوسرے کا راستہ روکتا ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
چوہدری انوارالحق — فائل فوٹووزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہےکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم خواہش ہوگی، حالات پرامن رہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اندیشوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ایکشن کمیٹی پرانی فوٹیجز چلا کر نوجوانوں کے ذہن کو گندا کررہی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ ہجوم جمع کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی 3 روپے بجلی نہیں مانگی وہ تو ہم نے اس کے لیے کوشش کی، یہ تو پاکستان کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ جو چیز دنیا میں کہیں نہیں ہوتی مگر ہم آزاد کشمیر کے لوگوں کو دیں گے تاکہ رشتے میں دراڈ نہ آئے۔