جڑانوالہ، بس اور رکشہ میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 11 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فسوسناک حادثہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشہ سوار ایک ہی فیملی کے 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشہ سوار ایک ہی فیملی کے 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دم توڑ گئے جبکہ کے 8 افراد ایک ہی
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔