گجرات، خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج، 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔
22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔
خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ
لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔
کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا شہریوں کی شکایات پر ایکشن، کارروائیوں کے فوری احکامات دیے۔