رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ وجے دیوراکونڈا کے ساتھ اومان میں منائی؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ اومان میں چھٹیاں گزارتے ہوئے منائی جہاں وہ سمندر کنارے خوبصورت نظاروں سے لطف اُٹھاتی نظر آئیں۔
پشپا اسٹار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں انہیں سمندر کنارے ریت پر بیٹھے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
A post shared by Rashmika Mandanna (@rashmika_mandanna)
رشمیکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ساحل.
تاہم سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کو لگتا ہے کہ وہ اومان میں اکیلی نہیں بلکہ اپنے بوائے فرینڈ (جس کے بارے میں رشمیکا نے ابھی باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے) اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ وہاں چھٹیاں منا رہی ہیں کیونکہ وجے نے بھی چند ایسی ہی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ سمندر کنارے موجود ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Vijay Deverakonda (@thedeverakonda)
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں مماثلت کو دیکھتے ہوئے یہ قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ رشمیکا اپنی سالگرہ کے موقع پر وجے دیوراکونڈا کے ساتھ اومان کے سیر سپاٹے کر رہی ہیں اور بےحد خوش ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پسپا اسٹار رشمیکا مندنا کو وجے دیوراکونڈا کے ساتھ کئی مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور ان کی دور سے لی گئی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں تاہم اداکارہ نے تاحال وجے کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سنیتا مارشل کی ماہرہ خان سے مشابہت، ماجراہ کیا؟
سنیتا مارشل نے ماہرہ خان سے مشابہت پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ سنیٹا مارشل جو فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت شخصیت اور محنت سے بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں، حال ہی میں اداکارہ اُشنا شاہ کے شو کی مہمان بنیں، اس موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سفر اور کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران اُشنا شاہ نے ایک دلچسپ نکتہ اٹھایا کہ سنیتا مارشل کی شکل ماہرہ خان سے کافی مشابہت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا تھا، لیکن اب یہ مشابہت بہت واضح دکھائی دیتی ہے۔
اسی بات پر اُشنا نے سنیتا سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی اس سے متعلق لوگوں سے تبصرے موصول ہوتے ہیں؟
سنیتا مارشل نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ جی ہاں، مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ میری شکل ماہرہ خان سے بہت ملتی ہے، جب بھی ہم کہیں ملاقات کرتے ہیں، تو لوگ مذاقاً کہتے ہیں کہ ہم بچپن میں بچھڑنے والی بہنیں ہیں۔
سنیتا نے کہا کہ تصاویر میں یہ مشابہت اور بھی زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے، خاص طور پر چہرے کے ساخت، ہونٹوں اور بالوں کی مماثلت کی وجہ سے۔
یہ گفتگو ناصرف شو میں دلچسپی کا باعث بنی بلکہ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر دونوں خوبصورت اداکاراؤں کی مشابہت پر تبصرے شروع کر دیے۔
سنیتا مارشل اور ماہرہ خان دونوں ہی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا اہم اثاثہ ہیں اور اپنی الگ الگ شناخت رکھنے کے باوجود ان کی یہ ظاہری مشابہت لوگوں کے لیے خوش گوار حیرت کا باعث ہے۔
Post Views: 1