اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.570 کلو مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ( اے این ایف) کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 64 کروڑ 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 2670 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.

570 کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا جبکہ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے وہاڑی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.010 کلو آئس برآمد کی گئی۔

بلوچستان میں نوکنڈی،چاغی کے علاقے سے 2616.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد پر ٹرک میں چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کر کےملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ کرنل شیر خان انٹرچینج صوابی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 15.6 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کر کے2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

چائنہ چوک سیالکوٹ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ گوجرانوالہ میں چیک پوسٹ کے قریب خاتون سے 1.8 کلو چرس برآمد کی گئی۔ مغل پورہ انڈر پاس لاہور  کے قریب سمیت موٹر سائیکل سواراور اس کے ساتھ موجود خاتون  کے قبضے سے 480 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا

اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز

اسرائیلی فوج نے غزہ تک امداد لیجانے والی کشتی ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی ‘میڈلین’ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جہاز کا گھیراؤ کرنے کے بعدکمیونیکیشن کو جام کیا اور مطالبہ کیا کہ جہاز میں موجود ہر شخص اپنا فون بند کر دے جس کے بعد جہاز کے ارکان کا رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ جہاز سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا جس نے جلد کو متاثر کیا۔

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی وزارت خارجہ نےبھی فریڈم فلوٹیلا کے جہاز کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا کو اسرائیل کے اشدود پورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے 6 جون کو سسلی سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن سمیت مختلف ممالک کے 12 افراد سوار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا
  • کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں کار لفٹنگ کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار