لاہور:

مسیحی رہنماؤں نے قومی و صوبائی کابینہ میں مسیحی برادری کو نمائندگی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں ہونے والی آل پاکستان کرسچن لیڈرشپ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی مسیحی برادری کی طرف سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے۔ گزشتہ چالیس سال سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کا تحفظ کیا ہے۔ پوری قوم خصوصاً مسیحی برادری اپنے ان محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

کانفرنس میں ریورنڈ ڈاکٹر بشپ آزاد مارشل، ماڈریٹر، صدر بشپ چرچ آف پاکستان، سیموئل پیارا، چیئرمین امپلیمنٹیشن مائنارٹیز رائٹس فورم (آئی ایم آر ایف)، ایمانویل پرویز بھٹی، مشیر (آئی ایم آر ایف)، بشپ لو ریڈرک پال، بشپ آف ملتان، ڈاکٹر مجید ایبل، ایگزیکٹو سیکریٹری پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان، سلیمان منظور، پاسٹر (انٹرنیشنل اسپیکر)، سابق سینیٹر کامران مائیکل، ایم پی اے سونیا عاشر اور دیگر کئی مذہبی و سیاسی رہنما شریک ہوئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بروقت مداخلت کو سراہتے ہیں جنہوں نے فیصل آباد میں ایک دلخراش زیادتی کے کیس میں فوری ایکشن لیا۔ ہم حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ 

کانفرنس کے شرکا نے کہا وفاقی وزراء خواجہ آصف اور عطا اللہ تارڑ نے عوامی طور پر تسلیم کیا ہے کہ مسیحی برادری نے ان کی انتخابی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمیں فخر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوحنا آباد کے حلقے میں مسیحی برادری کے ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔

مسیحی رہنماؤں نے کہا کہ ان تمام خدمات کے باوجود ہمیں گہری مایوسی ہے کہ قومی و صوبائی کابینہ میں مسیحی برادری کی کوئی نمائندگی موجود نہیں۔ یہ رویہ ناانصافی پر مبنی ہے اور ناقابلِ قبول ہے۔

شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اقلیتوں کی سینیارٹی لسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔ واضح طور پر یہ کہا گیا کہ مذکورہ لسٹ میں میرٹ، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پسند و ناپسند کی بنیاد پر افراد کو شامل کیا گیا ہے اور سلیکشن سیریل نمبر کے مطابق نہیں ہے۔

مسیحی برادری نے مطالبہ کیا کہ انتخاب بمقابلہ سلیکشن کے حوالے سے مسیحی برادری میں ایک جامع سروے کیا جائے گا تاکہ معلوم ہو کہ موجودہ سلیکشن سسٹم سے لوگ مطمئن ہیں یا نہیں۔ نتائج کی بنیاد پر ہم منصفانہ انتخابی نظام کے لیے آواز بلند کریں گے۔ مسیحیوں کے اہم مسائل جیسے کم عمری کی شادی، جبری تبدیلی مذہب، ذاتی قوانین سے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی تاکہ ان معاملات میں قانونی تعاون فراہم کیا جائے۔

 اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے شاگرد سینٹ تھامس پہلی صدی میں ٹیکسلا کے علاقے میں آئے تھے۔ جبکہ حکومتِ پاکستان گندھارا کوریڈور کے ذریعے اس خطے کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کر رہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں مسیحیت کی اس تاریخی موجودگی کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے۔

یہ اعلامیہ پاکستان کی مسیحی قیادت کی مشترکہ آواز ہے جو انصاف، برابری اور اپنی برادری کی مناسب نمائندگی کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ اعلامیہ تمام رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیا ہے

پڑھیں:

رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔ تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں،جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔

کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے۔ کیلنڈر سال 2025کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2گھڑیاں، منبر رسول ﷺکا ماڈل، 2 کتابیں، 3 شیلڈ، ایک فریم والی تصویر، ایک پلیٹ، ایک لکڑی کا باکس، ہینڈ میڈ سلک کارپٹ، مراکو کا ماڈل، دو روایتی کپ، ایک ہاتھی کا ماڈل، ایک ڈیکوریشن پیس ، یاک واز اور ہینڈ بیگ سمیت کئی تحائف ملے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف زرداری کو بھی تحائف ملے ہیں جن میں کارپیٹ، ایک کافی سیٹ، دو واز ، ٹیبل کلاتھ، بیڈ شیٹ، لیڈیز سوٹ، ونڈ ٹربائن کا ماڈل، پینٹنگ فریم ، پین کف لنک سیٹ، شیلڈ اور الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر نے ٹی سیٹ کا تحفہ دیا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو ڈش آئٹم ملا، جبکہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید ا شرف کو ٹی سیٹ کا تحفہ ملا۔

متعلقہ مضامین

  • نارویجین فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلیے اہل قرار
  • جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت
  • پاراچنار، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام جشنِ معصومین (ع)