لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کی ہاتھا پائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان روکنے پر کسٹم اہلکاروں اور خواتین مسافروں میں جھگڑا ہوا۔
کسٹم حکام نے خواتین سمیت 12 افراد پر کار سرکار میں مداخلت اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خواتین گزشتہ رات غیر ملکی پرواز پر راس الخیمہ سے لاہور پہنچی تھیں۔
مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
کسٹم حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے۔
حکام کے مطابق خواتین مسافروں نے سامان کلئیر نہ کرنے پر ہاتھا پائی کی۔
تاہم اس موقعے پر کسٹم اہلکاروں کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور ایئر پورٹ خواتین لاہور ایئرپورٹ لاہور ایئرپورٹ جھگڑا لاہور ایئرپورٹ ہاتھا پائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور ایئرپورٹ خواتین مسافروں لاہور ایئرپورٹ کسٹم اہلکاروں ہاتھا پائی
پڑھیں:
موٹروے ایم5 پر کراچی سے ڈی جی خان جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی
لاہور:موٹروے ایم5 پر کراچی سے ڈی جی خان جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس میں 40 مسافر موجود تھے، ٹائر کی رگڑ سے گاڑی کو آگ لگی تھی۔
وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے واقعے کی فوری انکوائری کا بھی حکم دیا۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ تمام مسافروں کے بحفاظت ریسکیو پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹ پرمٹ گاڑی کو بند کریں گے۔