چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پلان پر تفصیلی غور
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پلان پر تفصیلی غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت مختلف سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ،کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے اراکین، انجینئرنگ و اسٹیٹ ونگ کے سینئر افسران اور متعلقہ ونگز کے افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے چیئرمین کو سیکٹر سی-14 کی ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
چیئرمین نے سیکٹر سی-14 میں جون تک تمام ترقیاتی کاموں بشمول روڈز، ڈرینج، سیورج، سٹریٹ لائٹس کی تکمیل اور رہائشیوں کو پلاٹس کی حوالگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے، یوٹیلیٹیز کی بروقت فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے اور ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ نئے سیکٹرز میں جدید سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ہارٹیکلچر، لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری کے ذریعے علاقوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اجلاس میں بریفننگ دیتے ھوئے بتایا گیا کہ سیکٹر ای-12 میں روڈ انفراسٹرکچر کا 50% سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔
چیئرمین نے قبضہ مافیا کے خلاف سختی سے کارروائی جاری رکھنے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کی واضح ہدایت کی۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد پلاٹس کی مرحلہ وار حوالگی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ نئے سیکٹرز میں مسجد، سکول اور ہسپتال کیلئے ایمنٹی پلاٹس مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ تمام ترقیاتی کاموں کی ہفتہ وار ڈرون فوٹیج کو سی ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام پلاٹس اور سڑکوں پر معلوماتی سائن بورڈز لگائے جانے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور جون تک مکمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی کے بعد مالکان کو پلاٹس کی فوری حوالگی یقینی بنائی جائے۔ بلٹ اپ پراپرٹیز (BUP) سے متعلقہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
چیئرمین نے واضح کیا کہ غیرقانونی قابضین کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر نئے سیکٹرز کی ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اختتام پر چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی بہتر سہولیات ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو انکاحقدیاجائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔