بیٹے کا لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان سے موازنہ،راحت فتح علی خان کا ردِعمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ موازنے پر اپنا ردِعمل ظاہر کر دیا۔حال ہی میں راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے ساتھ لندن کے ویمبلے ارینا میں پرفارم کیا۔
راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان خان نے کچھ عرصے پہلے ہی اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور شائقینِ موسیقی گلوکار کے بیٹے کا موازنہ لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ویمبلے ارینا میں پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رات فتح علی خان نے کہا کہ شو ریکارڈ بریکنگ تھا اس پر میں اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔
اُنہوں نے بیٹے شاہ زمان خان کا موازنہ نصرت فتح علی خان سے کیے جانے پر کہا کہ میں ایسا نہیں کہہ سکتا کہ میرا بیٹا نصرت فتح علی خان جیسا گاتا ہے، یہ فیصلہ تو سننے والوں کو کرنا ہے اور اگر لوگ اس میں اس قسم کی صلاحیت دیکھتے ہیں تو میں شکر گزار ہوں۔
گلوکار نے کہا کہ میں حقیقی طور پر بیٹے کو مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے ردِعمل سے متاثر ہوں اور ایک باپ کا بیٹے کی کامیابی کو دیکھ کر خوش ہونا فطری بات ہے۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ شاہ زمان کا ابھی ایک طویل سفر باقی ہے، اسے سخت محنت کرنی ہے اور اس سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرنی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیٹے شاہ زمان خان راحت فتح علی خان نصرت فتح علی خان فتح علی خان نے کہا کہ خان کے
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔