2025-05-11@12:49:54 GMT
تلاش کی گنتی: 318

«فتح علی خان نے»:

     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو سخت پیغام دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ’مجھے ہمیشہ اپنی افواج پر اعتماد رہا ہے، اور اس معرکے میں انہوں نے جس جرأت اور جذبے کا مظاہرہ کیا وہ بےمثال ہے۔ ہم نے ‘بھارت کی نام نہاد فوجی برتری کو کاری ضرب لگائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم...
    ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ مشی خان نے اپنے دو مشہور ہم عصر فنکاروں، عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھارتی حملوں میں معصوم پاکستانیوں کے جانوں کے نقصان پر خاموشی اختیار کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد جاری کشیدگی میں جہاں پاکستانی عوام اور فنکار کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں ان دونوں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے لیے بے شمار مشہور گانے گائے ہیں اور بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔ تاہم، بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کے دوران ان...
    مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مریم نواز نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ محافظانِ فضائے وطن، آپ کی مہارت، حکمتِ عملی، اور حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کارکردگی نے اعلیٰ ترین معیار قائم کردیا ہے۔ سلام ہے پاک فضائیہ پر، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے، شاباش! پاکستان زندہ باد۔
    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
    پاک گلوکار فلک شبیر نے پاکستان میوزک کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے شاہکار گیت ’’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘‘ کے نئے ری میک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ نصرت فتح علی خان کا یہ گیت عاطف اسلم نے اپنی آواز میں نئے انداز سے گایا ہے لیکن یہ تخلیقی تجربہ ہر کسی کو پسند نہیں آیا۔ پاپ گلوکار فلک شبیر نے نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔‘‘ ان کا یہ تبصرہ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا جو فوراً وائرل ہوگیا۔ عاطف اسلم کا یہ گانا دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل...
    احمد سلیم کی فکری روایت نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم مظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کہانی لکھنا نوجوانوں کے لیے ایک شعوری، تخلیقی اور تخلیقی عمل ہےخالد فتح محمد اسلام آباد ()ادارہ فروغِ قومی زبان، اسلام آباد میں احمد سلیم اسٹڈی سرکل کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان “کہانی کیسے لکھیں” کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ادبی و فکری نشست معروف محقق، مترجم اور دانشور احمد سلیم کی علمی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی فکر کو نئی نسل تک پہنچانے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغِ قومی زبان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر مہمانِ خصوصی کی حیثیت...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں نازی ازم کے خلاف روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی عوام کی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کے لیے روس کے پختہ عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران موجودہ پاکستان کے علاقوں سے بھی بہت سے افراد نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے اپنے 2011 کے دورۂ روس کو یادگار قرار دیا اور پاک-روس...
    دوسری جنگِ عظیم میں روسی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جنگِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کی بنیاد رکھی گئی۔ دوسری جنگِ عظیم میں روسی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنگِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام...
    بیجنگ :چینی وزارت ٹرانسپورٹ  کے مطابق،  یکم سے 5 مئی تک (یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران) پورے چین  میں لوگوں کی  آمدورفت  کی تعداد  1.46594ارب ٹرپس رہی ، جس کی روزانہ اوسط   293.19 ملین رہی  جو  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافہ ہے۔نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں سرحدی معائنہ ایجنسیوں کے اعداد و شمار  کے مطابق،  یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 10.896 ملین چینی اور غیر ملکی  افراد  کی آمد و رفت ہوئی، جس کی روزانہ اوسط 2.179 ملین ہے، جو گزشتہ سال کے یوم مئی کی تعطیلات کے مقابلے میں 28.7 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 1.115 ملین غیر ملکی افراد  کی...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن اورخرم خان ورک موجود تھے۔ باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی و سیاسی امور، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو پنجاب اسمبلی کے امور بطریق احسن سرانجام دینے کو سراہا۔ سپیکر نے مریم نواز کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر...
    مقبول گلوکار عاطف اسلم نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘ ریلیز کر دیا جس میں مرحوم گلوکار کی اصلی آواز کو وژوئل افیکٹس (وی ایف ایکس) کے ذریعے ملاکر ری کریئٹ کیا ہے۔ جہاں شائقین اس قوالی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں گلوکار فلک شبیر کو عاطف اسلم کی جانب سے گایا گیا یہ نیا ورژن ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ  ’خان صاحب کو آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور اوریجنل پر کام کریں‘۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فلک شبیر نے عاطف اسلم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ نے ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے انڈیا سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا حکم، اب تارک وطن سیما حیدر کا کیا ہوگا؟ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی اور بینکاک میں بھارتی باکسر ایشوران کے خلاف حالیہ فتح پر انہیں مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، رکن سندھ اسمبلی آصف موسی اور وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔ عثمان وزیر ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے باکسر ہیں، نے پہلے رانڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آٹ کر کے فتح حاصل کی۔ وزیراعلی سندھ نے اس کامیابی کو "بھارت کے جنگی جنون کے دوران پاکستان کی پہلی بڑی اسپورٹس کامیابی" قرار دیا۔ انہوں نے عثمان کی کارکردگی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے...
    پاکستان نے ٹیکٹیکل بلاسٹک میزائل ابدالی کے بعد فتح میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کر لیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، یہ تجربہ ’ایکس انڈس‘ مشق کے تحت کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج...
     راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھارت سےواپس آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ کشیدگی کےبعدبھارت سےپاکستانی مریضوں کوعلاج ادھوراچھوڑکرواپس بھیج دیاگیا،ٹرانسپلانٹ ودیگرامراض میں مبتلامریضوں کاپنجاب میں علاج یقینی بنانےکافیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ  مریم نواز بھارت سےادھورےعلاج کیساتھ آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بھارت سےآنےوالےمریضوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔  پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
    آسٹریلیا کے انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی، انتھونی البانیز دوسری بار آسٹریلیا کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار جیتنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اپوزیشن لیڈر پیٹرڈٹن نے شکست تسلیم کرلی اور وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایوان زیریں کی 150 اور ایوان بالا کی 40 نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ لیبر پارٹی نے ایوان نمائندگان میں 85 نشستیں حاصل کیں۔ Post Views: 1
    لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔ لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی...
    آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس )آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبہ کے ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے...
    پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق میڈیا کے سوالات کے پر  ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس ترجمان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شفقت علی خان کے مطابق واہگہ-اٹاری بارڈر سے عبور کرنے...
    بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے جنگ کی بھاری قیمت اور امن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی حکمت عملی کا مقصد مطلق فتح ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم  ’آکاش بیجوئے 2025‘ مشق میں بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ ایک اسٹریٹجک اسٹریٹیجی ضروری دفاعی تیاری کے ساتھ ساتھ امن کو کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے موجودہ معاشی کمزوریوں اور ماضی کے گورننس کے مسائل کو درست کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جنہوں نے ملک کی مالی حیثیت کو کمزور کیا۔...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آذربائجان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے ۔  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور بھارتی الزامات سے آگاہ کیا، انہوں نے آذربایجان حکومت کی جانب سے مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید پر شکریہ ادا کیا۔   ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں جانب سے پاکستان آذربائجان دو طرفہ تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات پر بھی بات ہوئی ۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکنِ صوبائی اسمبلی نوشیر خان انجم لنگڑیال سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کے لیے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لیے ترقی و خوش حالی کے راستےکھل رہے ہیں۔ رکنِ صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے۔ Post Views: 4
    ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان---فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت کی جانب سے پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا۔ دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کردیا، اور کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےکہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔ شفقت علی خان نے...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ فریال تالپور نے نئے کینالز پر کام روکنے اور 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کے حکومتی فیصلے کو قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی فتح قرار دیا ہے۔ فریال تالپور نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی وفاقی وحدت، آئین کی بالادستی، اور کسانوں کے حق کی فتح کا دن ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اصولی قیادت اور سندھ کے عوام کے پُرامن احتجاج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب موقف سچا اور نیت صاف ہو، تو حکومت کو عوام کی بات سننی پڑتی ہے۔ مزید پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئی نہروں  کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے  اور فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر  وفاقی حکومت  پیش رفت نہیں کرے گی اور دھرنے دینے والے اپنے دھرنے ختم کریں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یہ  فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت پیش رفت نہیں کرے گی اور میں شکر گزار ہوں کہ آج اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے اور 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوگا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دریاؤں میں اتنا پانی نہیں...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیئے گئے عہدے کو قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ عفت عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ثقافتی مشیر کے عہدے کی پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس ذمہ داری کے لیے منتخب کیے جانے پر شکر گزار ہیں، تاہم غور و فکر کے بعد انہوں نے یہ پیشکش عاجزی کے ساتھ مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید...
    اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)معروف اداکارہ عفت عمر نے معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ عفت عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا اور انہیں صوبہ بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا تھا۔صوبائی حکومت کی جانب سے عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی بناکر دیا گیا۔تاہم، معروف اداکارہ نے عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ صرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان اور بابراعظم کے درمیان مقابلہ کروادیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا، اس ویڈیو چاہت فتح علی خان (جو اپنی گلوکاری سے مشہور ہیں) بابراعظم کو گیند کرواکر رہے ہیں، جس پر پشاور زلمی کے کپتان انہیں چھکا لگا دیتے ہیں۔ اس ویڈیو پر مداحوں نے اپنے دلچسپ تبصرے کیے ہیں جبکہ کئی صارفین نے بابر کی خراب فارم پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ دراصل چاہت فتح علی خان کی بالنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی لیکن...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے کیس فکس کرنے کی پالیسی طلب کر لی ہے۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل مقررہ وقت میں رپورٹ پیش...
    اسلام آباد (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ 27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ ہمیں اب متحد ہوکر اسرائیل کو روکنا پڑے گا۔ کوئی اور یہ کام کرے یا نہ کرے پاکستان کو یہ کام کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں غزہ یکجہتی ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج آپ نے فلسطین سے یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ حکمران سوئے ہوئے ہیں لیکن یہ امت سوئی ہوئی نہیں ہے۔ ہم اگر آج مارچ کی کال...
    لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) اپنے جرات مندانہ فیصلوں کیلئے مشہور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد رمضان بٹ نے نوائے وقت گروپ کا دورہ کیا اور مینجنگ ڈائریکٹر و ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، سینئر منیجر مارکیٹنگ عامر ادریس بھی موجود تھے۔ کرنل ندیم قادری نے نوائے وقت کی جانب سے لیسکو چیف رمضان بٹ کو گلدستہ پیش کیا۔ گفتگو کا آغاز معمار نوائے وقت و امام صحافت مجید نظامی سے جڑی یادوں سے ہوا۔ ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی نے محمد رمضان بٹ کو لیسکو کے سی ای او کا چارج سنبھالنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں کے بارے سٹئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں بلاسود قرضوں کی دونوں سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے سکیموں پر پیش رفت بارے بریفننگ دی۔ سیکرٹری صنعت و تجارت محمد عمر مسعود،صدر بنک آف پنجاب ظفر مسعود،محکمہ خزانہ،اربن یونٹ کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں کے بارے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔صوبائی وزیر صنعت و...
    چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔  چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92...
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیویارک اور جدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سفارتی بات چیت کا انعقاد انہوں نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا اس کا نوٹس لیا ہے، بھارت ہمارے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جاچکے ہیں، جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلے پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئر فراہمی کے پروگرام کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد بہت سارے لوگوں کو پیچھے چھوڑ جانے کے اہل ہیں اور اگر حکومت تھوڑی سی ان کی اسپورٹ کردے تو ان کی زندگیوں میں کتنا بڑا فرق آسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں، مریم نواز کا کلچرل ڈے تقریب سے خطاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواستوں کو عدالت نے منظور کر لیا ہے اس کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے کی جہاں عدالت نے دونوں کی اپیلوں کو دو ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی اور ساتھ ہی سزا معطلی کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کا عندیہ دیا سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ سزا معطلی کی درخواستوں کے لیے بھی تاریخ دی جائے...
    بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ حکومت نے بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولز میں بچوں کو مفت بیگز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ حکومت نے بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ مشیر اطلاعات کےپی...
    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں  بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں  بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس فیصلے...
    عروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ حال ہی میں معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے ایک شو میں شرکت کے دوران ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو موسیقار ندیم نے ان سے فلم ’دھڑکن‘ کے لیے گانا گانے کی درخواست کی۔ نصرت صاحب نے کہا کہ وہ صرف اسی صورت گائیں گے اگر گانا انہیں پسند آئے گا۔ نغمہ نگار نے بتایا کہ کمپوزیشن سننے کے بعد انہوں نے ریکارڈنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی اور ہم سب ریکارڈنگ کیلئے تیار ہوگئے۔ سمیر انجان نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ کے...
    معروف بھارتی گیت نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان مشہور گانا ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے مسلسل روتے رہے۔ سمیر انجان نے حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ماضی کے دلچسپ قصّے سنا کر اپنے شوبز کیریئر کی سنہری یادوں کو تازہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ہم موسیقی کے سیشن شروع کرنے سے پہلے نصرت فتح علی خان، مدھن موہن اور دیگر لیجنڈ گلوکاروں کو سنتے تھے تاکہ ہمارا کام بہتر ہو سکے۔ بھارتی گیت نگار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے نصرت فتح علی خان صاحب ممبئی تشریف لائے اور میں اس وقت...
    سیف علی خان پر ان کے گھر میں گھس کر چاقو بردار شخص نے جان لیوا حملہ کیا تھا جس میں اداکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں کیے گئے ایک انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے۔ پولیس کی اس چارج شیٹ سے حملے سے متعلق کئی مزید سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن کا جواب تلاش کیا جانا، شفاف تحقیقات کے لیے بے حد ضروری ہے۔ چارج شیٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے اکٹھے کیے گئے 20 فنگر پرنٹس میں سے صرف ایک ملزم شریف الاسلام سے ملتا ہے۔ چارچ شیت کے مطابق ملزم...
    اسلام آباد: لیبیا کے مشرقی شہر سرت کے ساحل حراوہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں قائم پاکستانی مشن نے کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے سرت شہر کا دورہ بھی کیا ہے۔دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سرت میں پاکستانی سفارتخانے نے 11 تارکین وطن کی لاشیں وصول کی ہیں جن میں سے چار افراد کی شناخت قومی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔ دو لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔ترجمان دفتر خارجہ...
    — فائل فوٹو  ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ کے بپٹسٹ اسپتال پر بم باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں طبی سہولتوں کو نشانہ بنانے کے مسلسل عمل کا حصّہ ہے، اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے مظالم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ: اسپتال پر اسرائیلی میزائل حملہاسرائیل افواج کی جانب سے غزہ میں الاھلہ عرب اسپتال پر 2 میزائل داغے گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، غزہ کا نظام صحت مفلوج...
    چاہت فتح علی خان، جو پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا یہ اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک سابق کرکٹر رہ چکے ہیں، جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو...
    معروف اداکارہ نادیہ حسین فراڈ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی میں پیش ہوگئیں، نادیہ حسین کا بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بجلی چلی گئی۔ایف آئی اے نے آج نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں بینیفشری کے الزام میں طلب کیا تھا، ایف آئی اے کا الزام ہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار نادیہ حسین کے شوہر کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔ ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، نادیہ حسین نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین...
    چاہت فتح علی خان، جو پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا یہ اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔ چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک سابق کرکٹررہ چکے ہیں، جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو...
    دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے بھی گائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ راحت فتح علی خان اپنے بیٹے کے ہمراہ اکثر اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرتے رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شاہ زمان نے برطانیہ میں اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ کنسرٹس میں پرفارم کیا، جہاں اُن کی گائیکی پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کنسرٹ میں کِنّا سوہنا تینوں اور یار نہ بچھڑے جیسے لازوال کلام پیش کیے، جس پر سامعین نے ان کی خوب تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا باکمال بیٹا برطانیہ میں پہلی پرفارمس کے لیے تیار لیکن حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو...
    دفتر خارجہ نے ایرانی حکام سے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کےلیے قونصلر رسائی مانگ لی۔ایرانی صوبے سیستان میں پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ مہرستان کاؤنٹی میں 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے لواحقین کی میتیں جلد پاکستان لانے کی اپیلایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ پاک ایران سرحد سے 230 کلومیٹر دور پیش آیا، ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کےلیے قونصلر رسائی مانگ لی۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، مکمل تحقیقات کر کے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں درخواست ضمانت پر سیشل عدالت میں طلبی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیس میں ضمانت کی درخواست پر 15 اپریل کو طلبی کے معاملے پر اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے اور اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ان کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر زرداری اب بھی انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی زیر نگرانی زیر علاج ہیں، جبکہ ان کی عمومی صحت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر مملکت کو فزیو تھراپی بھی دی جا رہی ہے تاکہ ان کی صحت یابی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ڈاکٹرز کے مطابق صدر زرداری آئندہ ایک سے دو دن تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ان کی مکمل نگرانی جاری ہے۔ فی الوقت ڈاکٹرز نے صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھی...
    کراچی:   صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ان کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر زرداری اب بھی انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی زیر نگرانی زیر علاج ہیں، جبکہ ان کی عمومی صحت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر مملکت کو فزیو تھراپی بھی دی جا رہی ہے تاکہ ان کی صحت یابی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر زرداری آئندہ ایک سے دو دن تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ان کی مکمل نگرانی جاری ہے۔ فی الوقت ڈاکٹرز نے صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے...
    پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی عالمی سطح پر تاریخی فتح ! یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز سیئول : پاکستان نے عالمی سفارتی محاذ پر ایک اہم اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (Inter-Parliamentary Speakers’ Conference – ISC) کا بانی چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ یہ انتخاب مکمل اتفاقِ رائے سے ہوا، جس میں دنیا کے تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے حصہ لیا۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مضبوط کردار اجاگرجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقدہ ISC کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے...
    وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی مشترکہ ہے. جس میں بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزاروں میں بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس شامل ہیں جن میں چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، یونٹ تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم ہونے والے دو آئی پی پیز، اٹک جین اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی نے بھی...
        اقوام متحدہ :  یو این چائنیز ڈے  2025   اور پانچویں  سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایونٹ کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ،جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر  اور  دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مشن  اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ “چائنا ٹریول” کی تھیم پر مبنی یہ ایونٹ دنیا بھر کے تخلیق کاروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ  چین میں اپنے سفری تجربات کو ریکارڈ کریں، چین کے رسم و رواج، ثقافتی دلکشی اور جدید ترقی کی نمائش کریں، اور چین کو جاننے اور سمجھنے کے لئے دنیا کو  ایک موقع  فراہم کریں۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہے کہ تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکا کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں.(جاری ہے) اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے، امریکا کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں امریکا کی جانب سے حال ہی میں...
    لاہور(اوصاف نیوز)حکومتی کاوشوں میں مزید اہم پیشرفت ،بگاس پاور پلانٹس نے اپنے ٹیرف میں کمی کیلئے درخواست دائر کردی۔ اٹک جین لمٹیڈ اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی آئی پی پیز کی الگ سے مشترکہ درخواست دائر آئی پی پیز کی آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کی درخواست، آئی پی پیز کی 0.90 فیصد تک انشورنس کیپ پر نظرثانی کی درخواست ۔آئی پی پیز اور گنے کی پھوک کی درخواستوں پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔۔ جے ڈی ڈبلیو، حمزہ شوگر ملز اور آر وائی کے ملز لمٹیڈ کی ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور لمٹیڈ،الموئیز انڈسٹریزلمٹیڈ، چنار انڈسٹریز کی جانب سے درخواست دائر تھل انڈسٹریزکارپوریشن اور شاہ تاج شوگر ملز کی بھی ٹیرف میں کمی...
    ترجمان دفترِخارجہ شفقت علی خان---فائل فوٹو ترجمان دفترِخارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں، امریکا کی تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس سے متعلق وزیرِاعظم نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آج دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس جا رہے ہیں، ان کا دورۂ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورۂ کابل کافی اہم رہا، جس میں متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات دیکھی ہیں، ہم اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔ بیان کے مطابق یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد ہورہا ہے۔(جاری ہے) اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے صدر لوکاشینکو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس دن کو جمہوریت، آئین اور عوام کی فتح کا دن قرار دیا۔ امیر مقام نے کہا کہ 10 اپریل 2022 محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کا دن ہے۔ اُن کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جمہوری جماعتوں کی سیاسی جدوجہد نے آئینی طریقے سے ایک منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے...
    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کو انتہائی بے مثال انداز میں آرگنائز کیا جائے گا اور کراچی کی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ ملکر یہ کام انشا اللہ بخیر و خوبی انجام دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےبدھ کو اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جس میں اعلیٰ فوجی وسول افسران اور مختلف سول اداروں کے سربراہان AIGP کراچی جاوید عالم اوڈھو،DIGP ٹریفک پیر محمد شاہ ،ایس ایس یو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی، ACK ون سید غلام مہدی شاہ، ACG ہاظم بھنگوار، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جی ایم ارشد خان اور دیگر جن میں DC ساؤتھ جاوید نبی کھو سو،ڈی سی ایسٹ ابرار جعفر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
    نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہاس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف...
    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ موازنے پر اپنا ردِعمل ظاہر کر دیا۔حال ہی میں راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے ساتھ لندن کے ویمبلے ارینا میں پرفارم کیا۔ راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان خان نے کچھ عرصے پہلے ہی اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور شائقینِ موسیقی گلوکار کے بیٹے کا موازنہ لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ویمبلے ارینا میں پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رات فتح علی خان نے کہا کہ شو ریکارڈ بریکنگ تھا اس پر...
    شاہزمان خان کا نصرت فتح علی خان سے موازنہ: راحت فتح علی خان کیا کہتے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے کے لیجنڈری نصرت فتح علی خان سے موازنہ کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔پاکستان کے عظیم کلاسیکی اور غزل گو راحت فتح علی خان، جنہیں دنیا بھر میں ان کے مشہور گانوں جیسے ضروری تھا، حبیبی، بول نہ ہلکے، اور اورے پیا کے لیے جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنے بیٹے شاہزمان خان کے ساتھ لندن کے ویمبلے ایرینا میں پرفارم کیا۔ انہوں نے ہزاروں افراد کے سامنے اپنی یادگار پرفارمنس پیش کی اور راحت فتح علی خان کے مداحوں کا جوش و جذبہ اس...
    ذرائع نے بتایا کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی اور عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور رہنماء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بابر سلیم سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور  انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی اور عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جمعہ کو راولپنڈی کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہونے والی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری ، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، پنجاب اسمبلی کے  ارکان ضیااللہ شاہ، پارلیمانی سکریٹری شازیہ رضوان، اسمٰاء  عباسی، سابق میئرسردارنسیم، کمشنر عامر خٹک ، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ ،ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی اور دیگر اعلیٰ حکام نے اس اجلاس میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران عیدالفطر کے انتظامات، بجلی کے نرخوں میں کمی، اور عوامی خدمات کی بہتری جیسے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ نظام...
    پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کا بیٹا بھی گائیگی کے میدان میں اترنے کے لیے تیار۔ یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان صاحبزدے شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ پہلی بار برطانیہ میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شاہ زمان لندن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں اپنے والد کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس حوالے سے جب شاہ زمان سے پوچھا گیا کہ وہ اس لمحے کو کس طرح دیکھ رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پہلی بار پرفارم کر رہے ہیں، اس لیے...
    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ راحت فتح علی خان برمنگھم، لندن اور مانچسٹر میں اپنے مداحوں کے لئے پرفارم کریں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ بارہ سال کی عمر میں پہلی بار برطانیہ آئے تھے اور انہیں برطانوی عوام سے خاص لگاؤ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) اس ٹور میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کے صاحبزادے بھی موجود ہیں، جو اس دورے کے دوران پہلی بار بڑے آڈیٹوریم میں پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔اس اقدام سے زراعت، صنعت و عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ پچھلے دو یوم سے مایوسی پھیلانے والے عناصر جو ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار دیکھنا چاہتے ہیں والوں کو آج مایوسی سے دوچار ہونا پڑا۔(جاری ہے) گو کہ معیشت بحالی کے لیے ہم نے خطے کی مناسبت کے لحاظ سے ٹیرف کمی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہم سمجھتے ہیں موجودہ فیصلہ مناسب پیش رفت ہے۔پی بی ایف سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں آئندہ سہ ماہی میں مارک اپ میں بارہ فیصد سے کم کرکے آٹھ...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کرنے کے آپریشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں کو سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری  نے قلات میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے  کامیاب کارروائی  کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت ہماری بقا اور دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں فتح کے ضامن ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025  صدر مملکت نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے...
    شفقت علی خان— فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں۔دفترِ خارجہ میں بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے، وہاں اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کا نوٹس لے لیا، دفتر خارجہحکومت پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “سی ایم پنجاب گندم ترغیبی پروگرام” کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس میں کسانوں کو 1,000 مفت ٹریکٹر فراہم کرنے کی اسکیم شامل ہے۔ پنجاب کی مفت ٹریکٹر اسکیم کے تحت 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر منتخب 1,000 کسانوں کو مفت فراہم کیے جائیں گے، جنہیں ڈیجیٹل بیلٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔ پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کسان کوثر پروین کو دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب کسانوں کو ذاتی طور پر مبارکباد پیش کی، جن میں محمد اقبال جھنگ اور سلمان احمد منڈی بہاؤالدین سے شامل ہیں۔ یہ پروگرام پنجاب حکومت کی کسانوں کی حمایت اور صوبے میں گندم کی پیداوار بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ نے پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دے دی جبکہ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24 ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس  میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی،  جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور  ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،  ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو کل ہوا ہے وہ اچھی پیش رفت ہے،راجہ صاحب اس پر مطمئن ہیں، سیکریٹری جنرل ہیں خان صاحب کے پریکٹسنگ وکلا میں سے ہیں جو وہاں پر خان صاحب کے کیس کرتے ہیں، وہ مطمئن ہیں یہ میرے لیے ٹھیک ہے، ٹھیک ہے اچھی پیش رفت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کافی عرصے سے جو ملاقات کا معاملہ تھا وہ تعطل کا شکار تھا، ٹھیک ہے دوبارہ اسٹارٹ لینے کے لیے ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے۔  سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ یہ بہت امپورٹنٹ ایشو ہے، اس میں ایک پہلو جو سب سے اہم...
    — فائل فوٹو ’گندم اگاؤ‘ مہم میں انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارک باد دی۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ’گندم اگاؤ‘ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، اس مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشت کار کوثر پروین کا نکلا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارک باد دی۔کامیاب ہونے والے کاشت کاروں سے بات کرتے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارک باد دوں۔ پنجاب میں کاشت کاروں کو 1 ہزار ٹریکٹرز مفت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”وزیراعلیٰ وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کا افتتاح کر دیا۔ گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے تحت گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب کے دوران بٹن دبا کر گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، جس میں پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کے نام نکلا۔ مریم نواز نے کامیاب کاشتکاروں کو خودفون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ ”سوچاخودفون کرکے خوشخبری دوں، گندم کی فصل اچھی ہوگی اور میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔“ واضح رہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے اس پروگرام کے تحت بے شمار زرعی منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں...