انڈے کس نے مارے؟ چاہت فتح علی خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
بے سُری گائیکی سے مشہور ہونے والے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے انڈے مارنے والوں کیخلاف ثبوت پیش کرنے کا دعویٰ کردیا۔
ایک حالیہ ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے انڈے مارنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان پر انڈے ایونٹ کروانے والوں نے ہی پڑوائے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کیفے کی افتتاحی تقریب میں انہیں پرفارمنس کیلئے بُلایا گیا پھر کیفے انتظامیہ نے کہا کہ آپ ہمارے ملازمین کیساتھ کیفے کے باہر جاکر تصاویر بنوا لیں جب وہ باہر گئے تو کیفے کے ہی گارڈ نے ان کی ویڈیو بنائی اور اچانک دو لوگ آکر انڈے پھینکتے ہوئے فرار ہوگئے۔
چاہت فتح علی خان کے مطابق یہ منظر سیکیورٹی گارڈ نے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا اور یہ ویڈیو بعد میں کیفے کی جانب سے ہی ان کے سوشل میڈیا پیج پر اپ لوڈ کردی گئی جو وائرل ہوگئی پھر اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔
سوشل میڈیا اسٹار کے مطابق انہوں نے کیفے انتظامیہ سے جب واقعے کے وقت وہ ویڈیو مانگی تو انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ کچھ ریکارڈ نہیں ہوا ہے جبکہ بعد میں انہوں نے اسے وائرل کیا جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایونٹ انتظامیہ ہی اس واقعے میں ملوث ہے۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ان کے پاس اس واقعے سے متعلق دیگر ثبوت موجود ہیں جو وہ پولیس کو فراہم کر کے ایونٹ انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان انہوں نے
پڑھیں:
برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بھاگتے اور چیختے ہوئے دیکھا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو!” — اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا نظر آیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ “انتہائی پریشان کن” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔