پہلا ٹی ٹوئنٹی: ٹم رابنسن کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا 6 وکٹ سے فتحیاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت تو اس کی ابتدائی تین وکٹیں صرف چھ رنز پر گر گئیں۔
بعد ازاں ٹم رابنسن نے ڈیرل مچل (34)کے ساتھ 92 اور بیون جیکبس (20)کے ساتھ 64 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز تک پہنچادیا۔
رابنسن نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 106 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
Tim Robinson, you beauty! A maiden international century ???? #NZvAUS pic.
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوریشس نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور میتھیو شارٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے 182 رنز کا ہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر 16.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ٹریوس ہیڈ 31، میتھیو شارٹ 29 اور ایلکس کیری سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ 21 اور مارکس اسٹوئنس چار رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو جبکہ فولکس اور جیمی سن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Plenty of fire from Australia in that chase!
1-0 up in the series ▶️ https://t.co/P2ExQX0Ozy #NZvAUS pic.twitter.com/3ALkoffa25
آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی تین اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل شام پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
موجودہ سیزن میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور جنوبی افریقا کے خلاف دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے جبکہ ایشیا کپ کا فائنل کھیلا ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہناہے کہ یہ تین ملکی سیریز ہمارے لیے بالکل درست وقت پر ہے۔ یہ گروپ کی دو اچھی ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی اور ہماری ٹی ٹوئنٹی منصوبہ بندی کو اگلے سال ہونے والے اہم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مزید نکھارنے کا موقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ مہینوں میں حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔شارجہ میں سہ فریقی سیریز جیتی۔ ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز جیتی۔ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور ہم اس تسلسل کو اس سیریز میں لے جانے کے لیے پر امید ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے راولپنڈی کے شائقین کی جانب سے ہوم سائیڈ کے لیے زبردست سپورٹ دیکھی ہے اور ہم اس سیریز میں بھی اعلی معیار کے مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 18 جیتے ہیں جبکہ تین میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابتک 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے14 جیتے ہیں اور 10 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستانی سکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، فخرزمان، صائم ایوب، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد نواز، ابراراحمد، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور عثمان طارق پر مشتمل ہے۔
سیریز کا پہلا میچ آج 18 نومبر پاکستان بمقابلہ زمبابوے، دوسرا میچ 20 نومبر سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، تیسرا میچ 22 نومبر پاکستان بمقابلہ سری لنکا، چوتھا میچ 23نومبر پاکستان بمقابلہ زمبابوے، پانچواں میچ 25 نومبر زمبابوے بمقابلہ سری لنکا، چھٹا میچ 27 نومبر پاکستان بمقابلہ سری لنکا جبکہ فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔