وزارت خارجہ میں نئے ترجمان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سٹی 42: وزارت خارجہ میں نئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق طاہر اندرابی نے آج سے باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں, بطور ترجمان دفتر خارجہ انہوں نے شفقت علی خان کی جگہ لی ہے۔
طاہر اندرابی نے بطور ترجماب دفتر خارجہ آج 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء کا دفتر خارجہ میں خیر مقدم کیا, ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء کے استبالیہ سے بھی خطاب کیا,
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
سابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جلد سعودی عرب روانگی متوقع ہے۔وہ عمرہ ادائیگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ذمہ داریاں
پڑھیں:
بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بھارت کے وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام قومی ادارے بشمول مسلح افواج، ملکی سلامتی کے اہم ستون ہیں جو مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق مئی 2025 کی کشیدگی نے پاکستانی افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ذمہ دارانہ مگر بھرپور دفاعی عزم کو پوری دنیا کے سامنے نمایاں کیا۔ کوئی بھی پروپیگنڈا اس حقیقت کو مسخ نہیں کر سکتا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک منظم مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد خطے اور بیرونِ ملک بھارت کی تخریبی سرگرمیوں اور پاکستان میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا ہے۔ ایسا اشتعال انگیز بیانیہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھارت کے عدم احترام کی واضح مثال ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسلح افواج سے متعلق بے بنیاد باتیں بنانے کے بجائے بھارت کو اُس ہندوتوا نظریے کا جائزہ لینا چاہیے جس نے بھارت میں ماورائے عدالت قتل، پرتشدد کارروائیوں، من مانی گرفتاریوں اور عبادت گاہوں کی مسماری کو عام کر رکھا ہے۔ بھارتی ریاست اور قیادت دونوں مذہب کے نام پر انتہا پسندی کے اس عذاب کے یرغمال بن چکے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم وہ اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحد اور پرعزم ہے۔
ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان
مزید :