ویب ڈیسک : ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم

 ترک وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں بردار ممالک ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

برادر مسلم ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے؛ ایران

ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔


ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔

ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خطے کو پہلے سے کہیں زیادہ سکون، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان اور ان کے حمایت یافتہ انتہا پسندوں نے سرحد پار دہشت گردی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے نہ صرف ناکام بنایا بلکہ دشمن نیست و نابود بھی کردیا۔

خیال رہے کہ مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی بھی تعریف
  • ترکیے کا پاک-افغان سیزفائر معاہدے کا خیرمقدم، خطے میں امن کی امید روشن
  • پاک افغان جنگ بندی پر ترکیہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • دوحہ معاہدے کا خیرمقدم، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس نظام کی تشکیل پر زور
  • پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا: خواجہ آصف 
  • پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا، وزیر دفاع کی تصدیق
  • پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے
  • پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے
  • برادر مسلم ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے؛ ایران