قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-03-1
اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا ہے۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گا۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، تو اْن کے لیے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اْس چیز کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے، لہٰذا اللہ نے اْن کے اعمال ضائع کر دیے۔ کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہ تھے کہ اْن لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ اللہ نے اْن کا سب کچھ اْن پر الٹ دیا، اور ایسے نتائج اِن کافروں کے لیے مقدر ہیں۔ (سورۃ محمد:6تا10)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے رحمت کو جس دن بنایا تو اس کے سو حصے کیے اور اپنے پاس ان میں سے نناوے رکھے۔ اس کے بعد تمام مخلوق کے لیے صرف ایک حصہ رحمت کا بھیجا۔ پس اگر کافر کو وہ تمام رحم معلوم ہو جائے جو اللہ کے پاس ہے تو وہ جنت سے ناامید نہ ہو اور اگر مومن کو وہ تمام عذاب معلوم ہو جائیں جو اللہ کے پاس ہیں تو دوزخ سے کبھی بے خوف نہ ہو۔
(صحیح بخاری)
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اللہ نے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا تحریک لبیک پر پابندیوں کا فیصلہ عجلت اور بدنیتی پر مبنی ہے‘ لیاقت بلوچ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-24
کراچی/سکھر (نمائندہ جسارت/اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملک کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قوم سیسہ پلائی دیوار ہے یہ حکومت اور بالادست اداروں کی ذمہ داری ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ اقدام، عالمی سفارتی سطح پر بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ ملک کے اندر عوامی اعتماد کی بحالی، حقیقی جمہوری، پارلیمانی اور آئینی نظام کے قیام کے لیے عوامی اعتماد اور طاقت کو جائز مقام دیں۔عوام فرسودہ، گلے سڑے اور غیرمتوازن، غیرمنصفانہ نظام کے باغی ہیں۔ ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ دشمن قوتوں کو شیطانی کھیل کھیلنے کا موقع دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں نیویارڈ کالونی میں ازسر نو تعمیر کردہ جامع مدنی مسجد کے افتتاح اور َزیر تعلیم طلباء کے تکمیل قرآن کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب ومیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ مرکزی رہنما نے نومبرمیں مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے اجتماع عام کے سلسلے میں ضلع سکھر کے ذمے داران کے اجلاس میں شرکت اورخصوصی ہدایات بھی دیں۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیں،ہم خیرمقدم کرتے ہیں،عدالتی نظام پہلے ہی کمزور ترین سطح پر تھا لیکن 26 ویں آئینی ترمیم کے ناجائز تسلط سے عدلیہ کو تقسیم اور تضادات و اختلافات کا مرکز بنادیا گیا. پارلیمنٹ اپنی غلطی تسلیم کرے، پھر سپریم کورٹ عدلیہ کی آزادی پر 26 ویں آئینی ترمیم کا ناجائز تسلط خود ختم کردیایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا تحریکِ لبیک پر پابندیوں کا فیصلہ عجلت اور بدنیتی پر مبنی ہے۔سیاسی، مذہبی جماعتوں پر پابندیاں نفرتوں اور تفرقوں کو بڑھاتی ہیں۔کوئی بھی پارٹی آئین، قانون اور سیاسی جمہوری اْصولوں سے ہٹ کر سرگرمی کرے تو قانون کے مطابق اقدام ہو لیکن ریاست آندھی طاقت سے بالخصوص سیاسی مذہبی جماعتوں کو ٹارگٹ کرے تو یہ ایک غیرمنصفانہ اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔مساجد، مدارس اور دینی تعلیم پر بندشیں، گھروں کو مسمار کرنا درست اقدام نہیں۔مِلی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس طلب کیا جارہا ہے، دینی جماعتوں کے سربراہ حالات کی بہتری کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ، نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ، خطیب مدنی مسجد و نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری، قیم ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو ، حافظ عبدالحلیم تنیو ، سید نظام الدین شاہ، حارث مسعود، نثار مہر ،میر ھزار خان لاشاری ، مولانا عبدالکریم مہر، مامون الرشید ، رضا اللہ گھمرو، موسی، شبیر لاشاری صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے فوکل پرسن عرفان داؤد پوتہ، شیعہ رھنمایان ، اسلامی تحریک کے رھنمایان امداد حسین حسینی، ریاض احمد روحانی ، سابق سیکریٹری سکھر بار کونسل ایڈوکیٹ الہی بخش میتلو ، شنکر لال سمیت ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سمیت علاقے کے معززین اور دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔