چاہت فتح علی خان نے انڈے پھینکنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرونِ ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بات کی ہے۔
چاہت فتح علی خان اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، اِنہیں گزشتہ ماہ ایک ریستوران کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے انڈوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریستوران سے باہر نکل رہے تھے تو سیکیورٹی گارڈز نے اِن سے تصاویر لینے کی خواہش ظاہر کی۔
اسی دوران چند افراد نے اچانک اِن پر انڈے پھینک دیے، یہ واقعہ گلوکار کے لیے دردناک اور توہین آمیز تھا اور وہ اس وقت حیران اور افسردہ رہ گئے۔
حالیہ دنوں میں ایک شو میں شرکت کے دوران چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ریستوران انتظامیہ نے واقعے کے بعد کوئی تعاون نہیں کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ ریستوران کے مالک کا تعلق بھارت سے ہے جس کے بعد میں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر مجھے نشانہ بنایا گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ میں اس واقعے پر قانونی کارروائی کر رہا ہوں تاکہ ملزمان کو سزا مل سکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان نے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی، پرسوں ایک منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کیلئے یوم استحصال کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ 27 اکتوبر کو دن 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔