بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک انجینئر محترمہ ابتہال ابوسعد کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے بے مثال جذبہ ایثار اور ہمت کے ساتھ، قابض حکومت کی  انسانیت کش جنگی مشین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کی ملی بھگت کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ ابتہل ابو سعد کی جانب سے غزہ کے خلاف صہیونی جرائم میں ملوث ہونے پر کمپنی کے ایگزیکٹوز پر تنقید اور جرات مندانہ موقف کو سراہتے ہوئے اسرائیلی جرائم میں حصہ لینے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا کا مطالبہ کیا۔ حماس نے مائیکروسافٹ  کی ایک انجینئر محترمہ ابتہل ابو سعد کے جرأت مندانہ موقف کے جواب میں ایک بیان جاری کیا ہے، جس نے کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران کمپنی کے مینیجرز پر تنقید کی۔

حماس  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی مخالفت میں محترمہ انجینئر ابتہل ابو سعد کا حقیقی مؤقف اور انسانی اقدار اور انصاف کے لیے ان کی حمایت، جس میں فلسطینی کاز ایک واضح علامت ہے، ان کے انسانی ضمیر کی پاکیزگی اور اخلاقی سالمیت کی عکاسی کرتا ہے، جس نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر،  کمپنی اور غزہ کی پٹی میں بے بس اور بے دفاع لوگوں کے خلاف قابض حکومت کے نسل کشی کے جرائم میں ان کا کردار کیخلاف اپنا اصولی موقف اختیار کیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ ہم قابض حکومت اور اس کے جرائم کی حمایت کرنے والے اداروں کے تمام ملازمین سے محترمہ انجینئر ابتہل ابو سعد کے دلیرانہ موقف پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم اقوام متحدہ، ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کمپنیوں کی قابض حکومت کے جرائم میں ملوث ہونے کی تمام صورتوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد اکٹھے کریں اور ان کمپنیوں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلائیں اور ان کے خلاف قانون اور اخلاق اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی پر فوری پابندیاں لگائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک انجینئر محترمہ ابتہال ابوسعد کے بہادرانہ مؤقف کے لیے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے بے مثال جذبہ ایثار اور ہمت کے ساتھ، قابض حکومت کی  انسانیت کش جنگی مشین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کی ملی بھگت کو بے نقاب کیا، جو کمپنی صیہونی حکومت کو مصنوعی ذہانت کے آلات فراہم کر کے  غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔

واضح رہے یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب محترمہ ابتہال ابوسعد نے کمپنی کے انجینئرز میں سے ایک کے طور پر، مائیکروسافٹ کے بانی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے شعبے کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کی تقریر میں رکاوٹ ڈالی اور احتجاجی چیخ و پکار کے ساتھ تقریب سے چلی گئیں۔ احتجاج میں انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی حمایت کرنے میں مائیکروسافٹ کے کردار پر کڑی تنقید کی۔

مائیکرو سافٹ کی اس 26 سالہ ملازمہ نے جو کہ مراکشی نژاد ہے، کمپنی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈویژن کے سی ای او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھ غزہ کے بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، آپ کو جشن منانے کی جرات کیسے ہوئی جب کہ آپ کی کمپنی بچوں کے قتل میں ملوث ہے؟" شرم کرو! اس کے بعد ابتہل ابوسعد نے مائیکروسافٹ کے ہزاروں ملازمین کو ای میل بھیجی اور اپنے احتجاجی اقدام کی وضاحت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی کمپنی جرائم میں ملوث قابض حکومت کے جرائم کمپنی کے کے خلاف کے ساتھ سعد کے اور ان

پڑھیں:

غزہ میں قحط: اسرائیلی مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی

غزہ میں بھوک اور قحط کی سنگین صورتحال پر اسرائیل کے اندر سے بھی مخالفت کی آوازیں اُٹھنے لگی ہیں۔ 

تل ابیب میں مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے آٹے کے تھیلے اور فاقہ کش بچوں کی تصاویر اُٹھا کر اسرائیلی فوج کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو بھوکا رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث مصر کی سرحد پر کھڑے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی، جس کے نتیجے میں غذائی قلت سنگین ہوتی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی "اونروا" کے مطابق غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔ 

"سیو دی چلڈرن" نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر شخص فاقہ کشی کا شکار ہو چکا ہے، جب کہ صرف گزشتہ تین دنوں میں 21 بچے بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسی حوالے سے نیویارک اور رام اللہ میں بھی مظاہرے کیے گئے، جن میں اسرائیل کی بھوک پالیسی کو "جنگی جرم" قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔


 

متعلقہ مضامین

  • ندا یاسر کو ایک بار پھر اپنی ملازمہ کی چوری کی کہانی سنانے پر تنقید کا سامنا
  • گوگل اور مائیکروسافٹ کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کر دیا گیا
  • غزہ میں قحط: اسرائیلی مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی
  • عمران خان مجبوری میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے، ان کا کوئی اصولی موقف نہیں: اقرارالحسن
  • ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا
  • بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوش رُبا اضافہ، مودی راج میں انصاف ناپید
  • پاکستان مسئلہ فلسطین کیلئے اصولی موقف اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں
  • وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات
  • مودی دور میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک اضافہ: بی جے پی رہنماؤں پر جنسی زیادتی کے الزامات