اپنے ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیجانب سے تمام سرحدی راہداریوں کی بندش اور اس پٹی میں انسانی امداد بند ہونیکی وجہ سے 2 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے علی الاعلان فلسطینیوں کے خلاف قحط کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ قابض صیہونی فوج، غزہ میں انسانی امداد کی بحالی پر غور کر رہی ہے جس پر نتین یاہو کی کابینہ کے مذکورہ انتہاء پسند وزیر نے شدید ردعمل دیا۔ اس حوالے سے بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ جنگ شروع ہوئی تاہم بدقسمتی سے اس کا آغاز ایسے نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بہرحال ہم مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو بدل دیں گے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے تمام سرحدی راہداریوں کی بندش اور اس پٹی میں انسانی امداد بند ہونے کی وجہ سے 2 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مذکورہ وزارت نے یہ بھی خبر دی کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی حالیہ نسل کشی میں 50 ہزار 752 افراد شہید اور 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی

جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
  • غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، ترکیہ
  •   وفاقی وزیر عمران  شاہ کابی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،مستحق افراد کی بروقت مالی امداد پر زور
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
  • مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
  • سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی