Express News:
2025-09-18@15:53:02 GMT

زندگی آسان ہے۔۔۔

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

’’مجھے یہ تازہ گلاب اور موتیے کے کنگن پسند ہیں۔

مجھے اچھا لگتا ہے جب تم اپنے سگریٹ کے پیسے بچا کر  یا  کسی روز دفتر میں کینٹین کے بہ جائے کسی سستے ٹھیلے سے پیٹ بھر کر جو 100، 50 روپے بچاتے ہو، وہ مجھ پر خرچ کر دیتے ہو۔ مجھے اپنا وجود اہم لگنے لگتا ہے۔۔۔!‘‘

’’پَگلی ہو تم۔۔۔ یہ تو بہت معمولی تحفہ ہے، لڑکیاں تو سونے چاندی کے زیور پہن کر خوش ہوتی ہیں، اور تم ان مُرجھا جانے والے پھولوں سے خوش ہو جاتی ہو؟ ‘‘

’’ہاں۔۔۔ کیوں کہ وہ سونا چاندی تو دولت کو محفوظ کرنے کا ایک طریقہ ہے، محبت تو یہی ہے کہ اپنی ضروریات کو نظر انداز کر کے تم ان گجروں کو خریدتے ہو۔ شکریہ تمھارا، اگر کبھی خوشیاں پَرے ہوگئیں یا غموں کا موسم ہماری زندگی میں آن ٹھیرا، تو میں بھی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تمھیں کسی بچت کی مانند لوٹاتی رہوں گی۔‘‘

اس کی آنکھوں میں ایک اُلُوہی سی چمک تھی۔ اس کے سانولے سے چہرے پر کوئی سنہرا سا محبت کا مان جھل مل جھل مل کر رہا تھا۔ عورت کا تو خمیر ہی کچھ ایسا ہے۔ ذرا سی توجہ میں وہ کھل کھل جاتی ہے۔ پھر چاہے حالات سخت ہوں یا زمانے کی تلخیاں، وہ روکھی سوکھی میں بھی مست مگن ہوتی ہے۔ سستے کپڑوں میں بھی بہت سنوری سنوری سی دکھائی دیتی ہے۔

لیکن یہ تو ایک کہانی ہے، اگر ہم حقیقت میں دیکھیں، تو ہمارے آس پاس کتنی ایسی عورتیں ہیں، جو قیمتی لباس میں بھی بجھی بجھی سی، آنکھیں بھی مسکراتے ہوئے چہرے کا ساتھ نہیں دیتیں۔ گھر کے کام نمٹاتے نمٹاتے ایک دن پوری زندگی ہی کیسے نمٹ جاتی ہے، معلوم ہی نہیں ہوتا۔ وہ توجہ اور ذرا سی محبت و ستائش کو ترسی جاتی ہیں۔ پھر یوں ہوتا ہے کہ مسلسل بے توجہی کے بعد ان کا دل امنگوں سے خالی ہونے لگتا ہے۔ ایک جیسا دن، ایک ہی سی معمولات سے دماغ اور جسم تھکنے لگتا ہے۔ جھنجھلاہٹ جو تھی، وہ چڑچڑاہٹ میں بدلتی ہے اور پھر باہمی زندگی کی تلخیاں بڑھتی ہیں، جو خدانخواستہ کسی سنجیدہ نوعیت کی صورت حال یا کسی بیماری کی شکل میں بھی بدل سکتی ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سب کا شکوہ آخر کس سے کیا جائے۔۔۔؟ وہ آدمی، جو بیاہ کر لے تو آتا ہے، اور ذمہ دار بن کر ساری خوشیاں دینے کا ’ٹھیکا‘ بھی اپنے سر اٹھا لیتا ہے، لیکن وقت اور حالات کی سختی میں پستا ہوا وہ مرد، اس عورت کو کہیں فراموش ہی کر دیتا ہے۔ جو خاموشی سے اس کا گھر سنبھالے اس کے بچوں کو پال رہی ہے۔ گھر جاتا ہے، تو سجے سنورے گھر میں ذائقے دار کھانے میز پر دھرے ہوتے ہیں۔ گرم  اور نرم پھلکے اس کی رکابی میں آتے رہتے ہیں۔ چائے آجاتی ہے، لیکن کوئی شوخ جملہ کوئی ہنسی کی کھنک اُسے سنائی نہیں دیتی، کیوں۔۔۔؟ وہ جو کبھی اس نے فرمائش کی تھی، موتیے کے کنگن لانے کی، تو اس نے بڑی بیزاری سے جتا دیا تھا کہ سارا خرچہ تو تمھارے پاس ہوتا ہے۔ خرید لیا کرو اپنے لیے۔۔۔!

سو پھر یوں ہوا کہ اب تو ایسی کوئی چھوٹی سی فرمائش بھی سننے کو ترس سا گیا ہے یہ آدمی۔ وہ عورت اب کچھ کہتی ہی نہیں۔۔۔ بس خاموشی سے سب کام کرتی چلی جاتی ہے، جیسے کوئی لگی بندھی سی مشین ، لیکن ایسا کیوں ہے۔۔۔؟ اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مانا کہ آپ سادہ طبیعت کے انسان ہیں، آپ کو محبت جتانی نہیں آتی، یا شادی کے برسوں کے بعد یہ اظہار کرنا معیوب لگتا ہے،  تو اس میں کیا مسئلہ ہے، پھر سیکھ لیجیے۔ خود آپ کی زندگی میں بھی ایک دھند سی جو چھائی ہے، چھٹ جائے گی، بس چھوٹی چھوٹی سی اچھی باتوں کو اہمیت دینے کی عادت ڈالیے۔

کبھی چائے اچھی لگے، یا کوئی رنگ بھا جائے، تو کہہ دیا کیجیے۔ آپ کا یہ بہت چھوٹا سا جملہ اس عورت کے عارض کیسے گلال کرتا ہے، اس کا جادو دیکھیے۔ اور پھر یہ مسرت آپ کے وجود میں منعکس ہوگی اور گھر کے ماحول میں دمکے گی۔ یہ گھر کا خرچہ ہے اور یہ کچھ روپے خاص تمھارے لیے اگر محض ہر ماہ یہی کہہ کر آمدنی بیوی کو تھمائی جائے، تو اس کا مان کتنا بڑھ جاتا ہے۔ کبھی خاص خاتون خانہ کے لیے لایا گیا  اس کی پسند کا موسمی پھل کیسے صحت بناتا ہے، آپ حیران ہو جائیں گے۔ یہ سب ہرگز فضول خرچی ہے اور نہ چونچلے، بلکہ گھرانے اور اس کے بنیادی رشتوں کو مضبوط بنانے اور تازہ رکھنے کے بہت آسان سے گُر ہیں۔

سو خوش رہیے، اپنی شریک حیات کی خوشی کے لیے بھی متحرک رہیے، اور  اپنے گھر میں خوشیاں پھیلائیں، کیوں کہ زندگی کی کٹھنائیاں ایسے ہی آسان ہوجاتی ہیں، ورنہ کبھی لگے بندھے معمولات زندگی میں بیزاری پیدا کرنے لگتے ہیں، اور کبھی یہ بیزاری کا زہر جمع ہوتا رہتا ہے تو پھر کبھی حسد، لڑائی جھگڑوں اور بہت سے منفی رویوں کی صورت بھی اختیار کر جاتا ہے، جو پھر دوسرے رشتوں پر بھی اثر انداز ہونے لگتا ہے۔ یاد رکھیے، ایک مثبت رشتہ ہی ایک صحت مند اور آسودہ خاندان کو تشکیل دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لگتا ہے میں بھی جاتی ہے

پڑھیں:

کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟

اڑن طشتریوں اور خلائی اغوا کی کہانیوں کو بھول جائیں کیونکہ اب سائنسدان زمین سے باہر زندگی کی تلاش کو ایک منظم اور سنجیدہ سائنسی مشن کے طور پر انجام دے رہے ہیں اور توقع ہے کہ اگلی دہائی میں ہمیں اس کا کوئی ثبوت بھی مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت زمین سے باہر زندگی کی تلاش کئی محاذوں پر جاری ہے۔ مریخ پر ناسا کا پریزروینس روور نمونے جمع کر رہی ہے جنہیں آئندہ برسوں میں زمین پر واپس لا کر تجزیہ کیا جائے گا۔

نظام شمسی کے منجمد چاندوں پر مشن بھیجے جا رہے ہیں تاکہ ان کی سطح کے نیچے چھپے سمندروں میں زندگی کے آثار تلاش کیے جا سکیں۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات ہماری کہکشاں میں موجود دیگر سیاروں کی فضا کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی ’بائیو سگنیچر‘ یعنی حیاتیاتی نشان کا پتا چل سکے۔

مزید پڑھیے: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

برطانیہ کے ماہر فلکیات لارڈ مارٹن رِیس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگلے 10 سالوں میں ہمارے پاس یہ جاننے کے لیے کوئی ثبوت ہوگا کہ قریبی سیاروں پر کوئی حیاتیاتی سرگرمی موجود ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم واقعی ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔

مریخ پر زندگی؟ ایک ممکنہ اشارہ

ستمبر 2025 میں ناسا نے اعلان کیا کہ مریخ کے جیجیرو کریٹر میں پرانے دریا کے کنارے سے ملنے والے مَڈ اسٹونز میں ایسے معدنیات دریافت ہوئے ہیں جو زمین پر عام طور پر حیاتیاتی عمل کے نتیجے میں بنتے ہیں جیسے گریگائٹ اور ویوینائٹ۔

اگرچہ یہ دریافت حتمی ثبوت نہیں ہے لیکن اسے مریخ پر ماضی کی زندگی کی ایک ممکنہ علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ان نمونوں کو زمین پر لا کر جدید لیبارٹریز میں تجزیہ کرنے کے بغیر کوئی یقینی بات نہیں کی جا سکتی اور فی الحال ناسا کے ’مارس سیمپل ریٹرن مشن‘ کو فنڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے خلائی مخلوق کے وجود کے حوالے سے اپنی رائے بتادی

اوپن یونیورسٹی یو کے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سوزانے شونزر کا کہنا ہے کہ اگر مریخ پر زندگی رہی ہے تو چٹانوں اور پانی کے تعاملات میں اس کے ثبوت چھپے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان نمونوں کی باریک بینی سے جانچ کرنی ہوگی۔

آئس چاند: ایک نیا افق

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اگر زندگی کسی ایسے مقام پر دریافت ہو، جو زمین سے بالکل مختلف ہو، تو یہ زندگی کے آزاد آغاز کا ناقابل تردید ثبوت ہوگا۔

یورپا (Jupiter کا چاند) اور انسلیڈس (Saturn کا چاند) اس دوڑ میں سرِفہرست ہیں جہاں سمندر برف کی موٹی تہہ کے نیچے چھپے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل اے آئی نے زمین پر خلائی مخلوق کے پوشیدہ ٹھکانوں کی نشاندہی کردی

ناسا کا یورپا کلپر اور یورپی ایجنسی کا جوس مشن بالترتیب سنہ 2030 اور سنہ 2031 میں یورپا پہنچیں گے۔ یہ مشنز زندگی کا براہ راست ثبوت تو نہیں لائیں گے لیکن ماحول اور سمندر کی ساخت کا جائزہ لیں گے تاکہ مستقبل میں برف کے نیچے مشینیں بھیجنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

زمین جیسے سیارے؟ نیا مشاہدہ

اب تک ماہرین فلکیات ساڑھے 5 ہزار سے زائد ’ایگزو پلینٹس‘ (یعنی دیگر ستاروں کے گرد گھومنے والے سیارے) دریافت کر چکے ہیں۔ ان میں سب سے دلچسپ نظام TRAPPIST-1 ہے، جس میں زمین جیسے 7 سیارے موجود ہیں جن میں سے تین ‘قابل رہائش’ زون میں آتے ہیں۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اب ان سیاروں کی فضا کا تجزیہ کر رہی ہے۔ ستمبر 2025 میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق TRAPPIST-1e سیارے پر ایک ہلکی سی فضا کے آثار ملے ہیں اور سنہ 2026 میں مزید واضح نتائج متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر

ناسا کے ایکس پلینٹ سائنس انسٹیٹیوٹ کی ڈاکٹر جیسسی کرسچنسن نے کہا کہ اگر ہمیں ان سیاروں پر فضا کا سراغ ملا تو اگلے 20 سال کی تمام تحقیقی کوششیں انہی سیاروں پر مرکوز ہو جائیں گی۔

ذہین مخلوق کی تلاش: کہاں تک پہنچے؟

ذہین مخلوق (انٹیلیجنٹ لائف) کی تلاش کا آغاز 20ویں صدی کے وسط میں سیٹی پروگرام سے ہوا تھا جو ریڈیو سگنلز کے ذریعے دیگر دنیاوں سے رابطہ تلاش کرنے کی کوشش تھی۔

مزید پڑھیے: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے

آج، بریک تھرو لسٹن جیسے پروگرام دور دراز کے سیاروں سے ممکنہ ریڈیو سگنلز کا تجزیہ کر رہے ہیں جبکہ 2028 میں شروع ہونے والا اسکوائر کلومیٹر ایرے ریڈیو ٹیلی اسکوپ ان کوششوں کو نئی وسعت دے گا۔

پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے جیسن رائٹ کہتے ہیں کہ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر کوئی سگنل آیا تو ہم اسے کسی بھی وقت پکڑ سکتے ہیں۔

خاموش خلا بھی ایک جواب ہے

زندگی کی تلاش کی تمام کوششیں ہمیں یہ سکھا رہی ہیں کہ زمین سے باہر زندگی ممکن ہے لیکن ضروری نہیں کہ عام ہو۔ ڈاکٹر ساشا کوانز کہتے ہیں اگر ہمیں کچھ نہیں ملتا تو یہ بھی ایک اہم سائنسی نتیجہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کچرا لانے والا جہاز پرواز کے لیے تیار

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ زندگی واقعی کائنات میں نایاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خلائی مخلوق خلائی مخلوق کا سراغ خلائی مخلوق کی نشاندہی فلکیات مریخ

متعلقہ مضامین

  • مسلمان مشرقی یروشلم کے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، ترک صدر
  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • زینت امان کو اپنا آپ کبھی خوبصورت کیوں نہ لگا؟ 70 کی دہائی کی گلیمر کوئین کا انکشاف
  • کینیڈین شخص کی 20 سال بعد بینائی بحال، نایاب ’ٹوٹھ اِن آئی‘ سرجری کیا ہے؟
  • کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟