کینالز کے مسئلے پر حکومت اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا تو پی پی نے اعتراض کیا تو میں نے اس منصوبے پر مزید کارروائی موخر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کینالز کے مسئلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں ںے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا ایکنک میں 8 ارکان ہوتے ہیں مجھے وزیراعظم نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت کی سونپی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکنک میں پی پی پی نے اعتراض کیا تو میں نے اس منصوبے پر مزید کارروائی موخر کردی، کچھ ارکان اس منصوبے پر بات کرنا چاہتے تھے، میں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و یکجہتی سے زیادہ کچھ نہیں، اس کے بعد ایکنک کے اجلاس کے کسی ایجنڈے پر میں نے نہروں کا مسئلہ نہیں آنے دیا۔ دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پنجاب میں نہیں لیا جائے گا، پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایکنک میں
پڑھیں:
پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار
فائل فوٹونائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو ہمیں بھی دکھائے، ہم کھلے دل سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور سفارتی محاز پر ہر طرح سے تیار ہیں، ہم نے بھارتی اقدامات کے جواب میں اقدامات اٹھالیے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اگر کوئی ایڈونچر کرتا ہے تو اس کے لیے ہماری افواج تیار ہیں، بہتر ہوگا کہ بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔