خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کا پارلیمنٹ ہائوس میں آمنا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی) وزیردفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا پارلیمنٹ ہائوس میں آمنا سامنا ہوا۔تفصیل کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں خواجہ آصف اور بیسرٹر گوہر کی اتفاقا ملاقات ہوئی، جہاں دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔اس موقع کا ایک صحافی نے دونوں رہنمائوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو ملک کیلئے بھی اکھٹے ہونا چاہیے۔اس سوال پر وزیردفاع خواجہ آصف نے فورا جواب دیا کہ ضرور اکھٹے ہوں گے۔ دوسری طرف بیرسٹر گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف دہشت گردی بلکہ تمام معاملات پر اتفاق ہونا چاہیے۔ان کا جواب بھی اس بات کی غمازی کرتا تھا کہ ملک کی ترقی اور بہتری کیلئے تمام مسائل پر سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیردفاع کا کہنا تھاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔