دورہ نیوزی لینڈ میں تاریخی ہزیمت آمیز شکستوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
دورہ نیوزی لینڈ میں تاریخی ہزیمت آمیز شکستوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں جو نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ گرین شرٹس کی خامیوں کو دور کرنے کیلیے ساتھ جانے والے کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کا دورہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پاکستان کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی تھی، جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
کراچی:سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔
گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔