ایک عہد تھا جو تمام ہوا — شکیل دہلوی ہم میں نہ رہے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
شکیل دہلوی — فائل فوٹو
اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر جانے والے معروف فلاحی شخصیت اور سابق صحافی شکیل دہلوی کو گزشتہ روز کراچی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ان کی نمازِ جنازہ عالمگیر مسجد میں ادا کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، انہیں حب ریور روڈ پر واقع خورشید پورہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
شکیل دہلوی 1947ء میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔
عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شکیل دہلوی انتقال کر گئے۔
انتقال سے قبل شکیل دہلوی عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور جوائنٹ سیکریٹری (جنرل) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے صحافت اور سماجی خدمت کے علاوہ، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، ایک موقع پر مقامی حکومت کے انتخابات میں بھی حصہ لیا، لیکن جلد ہی سیاست سے کنارہ کش ہو کر مکمل طور پر فلاحی سرگرمیوں کے لیے وقف ہو گئے۔
ان کی شخصیت کی نرم دلی اور بے لوث خدمت کے جذبے کی وجہ سے انہیں اکثر ’شجرِ سایہ دار‘ کہا جاتا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔