توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد، مسرت، جمشید چیمہ و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات میں فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات پر سماعت کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کا تنازع کیس سماعت کےلیے مقرر
واضح رہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ، کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے، مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت 9 مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔